ٹانکنا کے معنی

ٹانکنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹانْک (ن مغنونہ) + نا }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |ٹنکیا| ہے اس میں ماخوذ اردو زبان میں |ٹانک| مستعمل ہے اس کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر |نا| لگنے سے |ٹانکنا| بنا اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے ١٦٦٣ء میں "وجودیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جوتا سینا","داخل کرنا","درج کرنا","زخم سینا","شامل کرنا","موتی یا بنت یا لچکا سوئی تاگے سے لگانا","نتھی کرنا","ٹوٹے ہوئے زیور یا برتن کو جوڑنا","کھا جانا","یادداشت رکھنا"]

ٹنکیا ٹانْکْنا

اسم

فعل متعدی

ٹانکنا کے معنی

١ - ایک کپڑے کو دوسرے کپڑے سے ملاکر ٹانکا بھرنا، موتی بنت لچکا وغیرہ سوئی تاگے سے لگانا، سینا۔

 چمن میں حکم نشاط مدام لائی ہے قبائے گل میں گہر ٹانکنے کو آئی ہے (١٩٠٥ء، بانگ درا، ٩٢)

٢ - جوڑنا، جھالنا۔ (نوراللغات)

 فرقت دوری سے ہم رہتے ہیں برسوں علیل جب نہ ملا کوئی تو ہم نے یہ ٹانکا مرض (١٨٦١ء، کلیات اختر، ٤٣٤)

٣ - نتھی کرنا، شامل کرنا، لگانا؛ مشعول کرنا۔

"حضرت جمال کے بہت سے شعر جو بزرگوں سے سنے تھے چند سال بیشتر تک وہ سب یاد تھے افسوس ہے کہ ٹانک نہ لیئے" (١٩٢٦ء، حیات فریاد، ١٦٧)

٤ - یاد داشت لکھنا، درج کرنا، لکھنا، تحریر کرنا۔

"موچی سے کہا: بھئی ہم تمہیں خوش کر دیں گے جلدی سے جوتی ٹانک دو" (١٩٢٥ء، |اودھ پنچ| لکھنؤ، ١٠، ٦:٢٥)

٥ - [ عوام ] (عرضی وغیرہ) دینا، داخل کرنا، لگانا۔ (نوراللغات)

"سیر بھر جلیبیاں ٹانک گیا" (١٩٢٦ء، نوراللغات)

٦ - ٹانکا لگانا، سینا۔

"سوراخ پر عرق گومہ لگائے بعد اس کے زخم کو ٹانک دے۔" (١٨٤٨ء، مفید الاجسام، ٣٠)

٧ - [ عوام ] کھا جانا، ہضم کر جانا۔

٨ - زخم سینا۔

ٹانکنا english meaning

to joinfastentie; to stitch; to cobble; to rivet; to solder; to cement; to tack (on or to); to appendattachannex; to make a not or memorandum of; to recordenterpen; to swallowgulpdowneat upaccoutrement make-upconcealmentgetting readyplastering

محاورات

  • مسالا ‌ٹانکنا
  • مسالا ٹانکنا

Related Words of "ٹانکنا":