ٹرالی کے معنی

ٹرالی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹَرا + لی }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو |رسم الخط| میں مستعمل ہے۔ ١٩١٥ء میں "اودھ پنچ" لکھنؤ میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گاڑی جو ریل کی سڑک پر آدمی دھکیل کر چلاتے ہیں۔ عموماً انسپکٹر ان سے کام لیتے ہیں"]

Trolley ٹَرالی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ٹَرالِیاں[ٹَرا + لِیاں]
  • جمع غیر ندائی : ٹَرالِیوں[ٹَرا + لِیوں (واؤ مجہول)]

ٹرالی کے معنی

١ - وہ ٹھیلا گاڑی جو ریل کی پٹڑی پر چلتی ہے۔

"آج کل کئی کارخانے اپنی ٹرالی چلا رہے ہیں۔" (١٩٦٥ء، |کارگر| ٣، ٧ | ٨ : ٩)

٢ - چھوٹی کشتی نما گاڑی جس میں چائے اور دوسرے لوازمات رکھ کر مہمانوں کو پیش کیے جاتے ہیں۔

"اس دھندلائی سہ پہر میں چائے کی اس ٹرالی کے قریب بیٹھا۔" (١٩٦٩ء، وہ جسے چاہا گیا، ١٥٢)

٣ - ٹھیلا (جس میں قلی اسٹیشن پر اسباب لے جاتے ہیں)، لکڑی کا ٹھیلا(جس میں سبزی فروش وغیرہ اپنا سامان رکھ کر بیچتے پھرتے ہیں)، وہ ہاتھ گاڑی جس میں مزدور تعمیری مسالا رکھ کر لے جاتے ہیں۔ (ماخوذ : انگلش اردو ڈکشنری)

ٹرالی english meaning

Trolleyfidgetingfrequently rising up and sitting downrestlessnessTroli

Related Words of "ٹرالی":