ٹرمنل کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word terminal meanings and details
ٹرمنل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ٹَر + مِنَل }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ مستعمل ہے ١٩٠٣ء "آئینہ موٹر" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Terminal "," ٹَرْمِنَل"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : ٹَرْمِنَلْز[ٹر + مِنَلْز]
- جمع غیر ندائی : ٹَرْمِنَلوں[ٹَر + مِنَلوں (واؤ مجہول)]
ٹرمنل کے معنی
"چورا ہے کے ہر دو جانب ٹرمنل بلڈنگ کے قریب کوئی گاڑی کھڑی نہیں کی جائے گی" (١٩٦٦ء، روز نامۂ جنگ، ٣، ٢:١٨١)
"بی۔اے میں کمار فرسٹ تھا اور ٹرمنل امتحانوں میں بھی اس سے بہت آگے رہا" (١٩٥٥ء، آبلہ دل کا، ١٤٨)
"ڈرائیور کو ہدایت کی کہ ان صاحب کو فوراً حج ٹرمینل پر پہنچا دو" (١٩٧٥ء، مساوات، کراچی، جنوری: ٣)
"بیٹری کے ٹرمینل کو دیکھتے رہنا چاہیے کہ ان پر سبز رنگ کا زنگ تو نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ گل نہ جائیں" (١٩٠٣ء، آئینہ موٹر، ٥٦)