ٹرٹرانا کے معنی
ٹرٹرانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ٹَر + ٹَرا + نا }
تفصیلات
iہندی زبان سے ماخوذ اردو میں بطور اسم صوت مستعمل لفظ |ٹر| کی تکرار سے اردو میں |ٹرٹر| بطور اسم مستعمل ہے اس کے ساتھ لاحقۂ صفت |ا| لگا کر اردو لاحقۂ مصدر |نا| لگانے سے |ٹرٹرانا| بنا اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے ١٩٠٠ء میں "ذات شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔
["ٹر "," ٹَرٹَر "," ٹَرْٹَرانا"]
اسم
فعل لازم
ٹرٹرانا کے معنی
١ - مینڈک کا بولنا، ٹرانا۔
مچھروں کی بھناہٹ سے فضائیں گونج اٹھیں مینڈکوں کے ٹرٹرانے کا زمانہ آگیا (١٩٥١ء، قطعات، ٢٩٥:١)
٢ - [ مجازا ] بک بک کرنا، بکنا۔
"تیسری نے کہا تم کیا ٹرٹراتی ہو" (١٩٢٤ء، |اودھ پنچ| لکھنؤ، ٩، ٩:١١)
٣ - رونا، جھینکنا، بڑبڑانا۔
"ابھی تھپڑ ماروں گا تو ٹرٹراتا ہوا جائے گا" (١٩٢٦ء، نوراللغات)
ٹرٹرانا کے مترادف
بکنا, بولنا, ٹرانا