ٹریڈ مارک کے معنی

ٹریڈ مارک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹَریڈ (یائے مجہول) + مارْک }

تفصیلات

iانگریزی زبان میں دو اسما پر مشتمل مرکب ہے۔ انگریزی سے اردو میں ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے۔ ١٩١٩ء میں "آپ بیتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

ٹریڈ مارک کے معنی

١ - نشانِ تجارت، رجسٹری کئے ہوئے الفاظ یا نشان جو صناع یا تاجر اپنی مصنوعات اور سامان تجارت کے لیے مقرر کرتا ہے۔

"سلیکشن اور گریڈنگ کے بعد ہی پیمائش کا فٹ اور مہر یعنی ٹریڈ مارک چمڑے پر لگا دیا جاتا ہے۔" (١٩٥٠ء، چرم سازی، ١٩١)

٢ - [ مجازا ] امتیازی علامت، نشان امتیاز۔

"بزرگوں کا رکھ رکھاؤ ایسی چیزیں تھیں جن کو اس خاندان کا ٹریڈ مارک کہنا چاہیے۔" (١٩١٩ء، آپ بیتی، ٧٥٥)

ٹریڈ مارک کے مترادف

نشان, نشان تجارت

ٹریڈ مارک english meaning

["trade mark"]