ٹرے کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word ٹرے meanings and details

ٹرے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹِرے }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے ١٩٥٦ء، میں "طبیب مرغی خانہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Tray "," ٹِرے"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

ٹرے کے معنی

١ - ٹین، المونیم یا دوسری دھاتوں سے بنا یا ہوا کشتی نما ظرف جس پر عموماً چائے اور کھانا وغیرہ رکھ کر مہمانوں کے لیے پیش کیا جاتا ہے، کشتی۔

"اتنے میں ٹرے میں رکابیاں اور ڈونگے لئے وہ آگیا" (١٩٦٢ء، گنجینۂ گوہر، ٢٣٧)

٢ - کشتی نما خانے (جو کسی مشین یا ٹرنک یا صندوقچے میں بنے ہوتے ہیں)۔

"مشین کے اندر دو جالی درا ٹرے ہوتے ہیں، بالائی ٹرے میں انڈے رکھے جاتے ہیں" (١٩٥٦ء، طبیب مرغی خانہ، ٩١)

ٹرے کے مترادف

رکابی, کشتی

ٹرے or ٹرے english Translation

["tray"]

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!