ٹلنا کے معنی

ٹلنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹَل + نا }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |ترت| سے ماخوذ اردو زبان میں |ٹل| مستعمل ہے اس کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر |نا| لگنے سے |ٹلنا| بنا اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے ١٦٥٧ء میں "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آہستہ آہستہ چلا جانا","الگ ہونا","بہانے سے چلا جانا","بے جگہ ہونا","جگہ سے ہٹنا","چلا جانا","غائب ہونا"]

ترت ٹل ٹَلْنا

اسم

فعل لازم

ٹلنا کے معنی

١ - جگہ سے ہٹنا، سرک جانا؛ کھسکنا۔

 بھیڑیں ٹل جاتی ہیں آگے سے اس ابرو کے ہلے سیکڑوں میں سے وہ تلوار چلا نکلے ہے (١٨١٠ء، میر، کلیات، ٥٤٣)

٢ - جگہ سے بے جگہ ہو جانا۔

"تیسری بیماری یہ ہے کہ طبقہ عنبیہ اپنی جگہ سے ٹل جائے" (١٩٣٦ء، شرح اسباب، ٢٣:٢)

٣ - ملتوی ہو جانا۔

"یہ تاریخ قطعی اور یقینی نہ تھی اس لئے ٹل گئی۔" (١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٥٤٢)

٤ - ادھر ادھر ہو جانا، کسی طرف نکل جانا۔

"میں وہاں سے ٹل گئی اور دیوانوں کی طرح روشوں پر پھرتی رہی" (١٩٢٢ء، انار کلی، ٩٢)

٥ - ہٹ جانا، دور ہو جانا، چلا جانا، بھاگ جانا، غائب ہو جانا۔

"کوئی خوامخواہ دیر لگاتا تھا اور نہیں ٹلتا تھا تو وہ بہت جزبز ہوتے تھے" (١٩٦١ء، عبدالحق، مقدمات، ٢٣:١)

٦ - دفع ہونا، (بلامصیبت وغیرہ کا)۔

"خدا کے فضل پر بھروسہ رکھیے، انشاء اللہ یہ بلا بھی ٹل جائے گی" (١٩١٤ء، راج دلاری، ٨٠)

٧ - (وقت کا) بیت جانا، نکل جانا، گزرنا۔

"ایسا نہ ہو کہ کھانا پکنے میں دیر ہو، خاصے کا وقت ٹل جاوے" (١٨٨١ء، طلسم ہو شربا، ١٤٦:١)

٨ - کترانا، کسی کام سے بھاگنا، پس وپیش کرنا، آگا پیچھا دیکھنا، کسی کام سے باز رہنا۔

 چلا ڈرتا جو آگے کو تو وہ پھر ہنس کے یوں بولا اڑاکر مفت نظارے بچا اب تم لگے ٹلنے (١٨٣٠ء، نظیر، کلیات، ٥٩)

٩ - (کسی بات سے) ہٹنا، پھرنا، گریز کرنا۔

"رائے قائم کرنے کے بعد پھر اس سے نہیں ٹلتے تھے، گویا وہ رائے پتھر کی لکیر تھی" (١٩٣٥ء، چند، ہمعصر، ٣٦)

١٠ - ملتوی ہونا۔

 وہ ناصح اور ہونگے جن کا کہنا ٹل بھی جاتا ہے اگر میری نہ مانو گے تو پچھتاؤ گے نادانو (١٨٨٩ء، کلیات نظم حالی، ٥٧:٢)

١١ - [ مجازا ] اپنی جگہ سے ہٹ جانا۔

"آسمان اور زمین ٹل جائیں گے پر میری باتیں نہ ٹلیں گی" (١٨١٩ء، انجیل مقدس، ١٢٧)

ٹلنا کے مترادف

ہٹنا

اُکسنا, بچنا, بِیتنا, سرکنا, گُزرنا

ٹلنا english meaning

to movestir; to be displacedbe dislocated (as a bone); to give wayto shrinkflinch; to retiremake offget out of the waysheer offdecampdisappearvanish; to pass offpass overpass by or a way (as a fixed time or season for anythingor a danger or evil) to be evaded or shirked; to fail of observanceto withdrawdraw back or out (of a promise or agreement)flinchshrink fromvanishwithdraw

شاعری

  • جلی یاد کی کرنا ہر گھڑی یک تل حضور سوں ٹلنا نہیں
    اٹھ بیٹھ میں یاد سوں شاد رہنا گواہ دار کو چھوڑ کے چلنا نہیں
  • جلی یاد کرنا ہر گھڑی یک تل حضور سوں ٹلنا نہیں
    اٹھ بیٹھیں یاد سوں شاد رہنا گواہ دار کو چھوڑ کر چلنا نہیں

محاورات

  • آفت سر سے ٹلنا
  • آفت ٹل جانا یا ٹلنا
  • بات ٹلنا یا ٹل جانا
  • بلا ‌سر ‌سے ‌ٹلنا
  • بلا ٹلنا
  • چھاتی سے پتھر ٹلنا
  • دھرن ڈگنا یا ٹلنا
  • سامنے سے ٹل جانا۔ ٹلنا ۔ ‌ہٹ جانا یا ہٹنا
  • سامنے سے ٹلنا
  • سر ‌سے ‌بیگار ‌ٹلنا

Related Words of "ٹلنا":