ٹمپریچر کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Temperature meanings and details

ٹمپریچر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹِم (کسرہ ٹ مجہول) + پِرے (پ کسرہ پ خفیف) + چَر }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں مستعمل ہے تحریری طور پر "کایا پلٹ" میں ١٩٠٥ء میں مستعمل ملتا ہے۔

["Temprature "," ٹِمْپِریچَر"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

ٹمپریچر کے معنی

١ - درجہ حرارت، درجۂ تپش جو تپش سے معلوم ہو۔

"جب اس کو بہت اونچے ٹمپریچر تک گرم کیا جاتا ہے تو اس سے کثیر تعداد میں الیکٹران خارج ہونے لگتے ہیں" (١٩٧٠ء، جدید طبعیات، ٨٩)

٢ - [ طب ] جسمانی حرارت، درجۂ حرارت۔

"تاوقتیکہ برخودار عثماں پر شاد کا ٹمپریچر اعتدال پر آجائے یہاں حاضر ہوں" (١٩١٣ء، سیر پنجاب، ٨٤)

٣ - [ کنایۃ ] غصہ، پارہ۔

"گوہر بیگم کا دھمکیوں جھلاہٹ اور اندھیری رات پر مزاج کا ٹمپریچر اور بھی تیز ہوا" (١٩٠٥ء، کایا پلٹ، ١٤٣)

ٹمپریچر کے مترادف

حرارت, تپش

ٹمپریچر or Temperature english Translation

["temperature"]

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!