ٹوک کے معنی

ٹوک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹوک (واؤ مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر |ٹوکنا| سے مشتق حاصل مصدر ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٨ء میں "پس پردہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پوچھنا","پوچھ گچھ","تعرض ان معنوں میں اردو میں روک ٹوک اور ٹوک ٹاک میں استعمال ہوتا ہے","چشم بد","چشم زخم","س۔ ستوک۔ چھوٹا","نظر بد","نظر گزر","ٹوکنا سے"]

ترکیا ٹوکنا ٹوک

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ٹوکیں[(واؤ مجہول) + کیں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : ٹوکوں[ٹو (واؤ مجہول) + کوں (واؤ مجہول)]

ٹوک کے معنی

١ - مزاحمت، تعرض (عموماً روک ٹوک یا ٹوک ٹاک)۔

"حیات صاحب کے اعتراض اور ٹوک نے تو بالکل ہی کھو دیا۔" (١٩٢٨ء، پس پردہ، ٣٠)

٢ - نظرگزر، نظربد۔ (نوراللغات؛ جامع اللغات)

ٹوک کے مترادف

روک, ممانعت

پارچہ, ترک, تعرض, تعرُض, حصہ, ذرہ, روک, ریزہ, مزاحمت, ممانعت, مُمانعت, نظر, ٹکڑا, کن, ہُونس

ٹوک english meaning

questioninginterrogating; challenge; checkpreventionhindranceobstruction; parolewatchword; the influence of an evil eyelack of informationrashnesssenseless [A]temerity [A]unawareness

شاعری

  • ٹوک دیتے ہیں تجھے ہر کرم بے جا پر
    تیری محفل میں گنہگار تک آپہنچے ہیں
  • جو اوس کے بچے ٹوک شانے ہوئے
    قوت تن منے آ توانے ہوئے
  • نہ ٹوک الفت کے داغ کو اب نظر لگا مت کہیں تو انشا
    ٹک اس پہ الحمد پھونک پڑھ کر کہ ہے یہ چشم و چراغ اپنا
  • کیا جانے کس نے ٹوک دیا ہے دلیر کو
    سب دشت گونجتا ہے یہ غصہ ہے شیر کو
  • جو آیا نزدیک اژدھا چوک کر
    سٹیا دو طرف اُس کوں دو ٹوک کر
  • آج دو ٹوک کیے لیتے ہیں ان سے ناچار
    بن گئی اپنے ہی دم پر تو مروت کیسی
  • کل کچھ طبیعت اپنی جو مشکوک ہوگئی
    آج اُن سے دو ہی باتوں میں دو ٹوک ہوگئی
  • دونوں اوبن نے پاریں کوک پر کوک
    جو سُنے اس کا کلیجا ہوے دو ٹوک
  • مِلتے ہو غیروں سے پوچھ اور ٹوک ٹوک
    دیکھا بھالا ہم کو اور ٹالا میاں
  • جو اس کے بچے ٹوک شانے ہوئے
    قوت تن منے آ توانے ہوئے

محاورات

  • آنسو ایک نہیں کلیجہ ٹوک ٹوک
  • آنکھ میں آنسو نہیں اور کلیجہ ٹوک ٹوک
  • بے روک ٹوک
  • پڑھے کے آگے ٹوکرا ڈالا اس نے کہا مجھے اپلوں کے لئے بھیجا
  • جو کوئی کھائے چنے کی ٹوک پانی پیوے سو سو گھونٹ
  • چاروں راستے موکلے کوئی روک ٹوک نہیں
  • چنا کہے میری اونچی ناک۔ ایک گھر دلئے دو گھر راڑ۔ جو کھاوے میرا ایک ٹوک۔ پانی پیوے سو سو گھونٹ
  • دو ‌ٹوک ‌ہونا
  • دو ٹوک جواب دینا
  • دو ٹوک جواب ملنا

Related Words of "ٹوک":