ٹکانا کے معنی
ٹکانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ٹِکا + نا }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر لازم |ٹکنا| سے اردو قواعد کے مطابق تعدیہ ہے یعنی علامت مصدر |نا| سے پہلے |ا| لگا کر متعدی بنایا گیا ہے۔ ١٨٨٠ء میں "فسانۂ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بوجھ اتارنا","بوجھ اُتارنا","سہارا لینا","فروکش کرنا","قیام کرانا","گھر پر ٹھیرانا","مکان یا سرا میں اتارنا","مکان یا سرائے میں جگہ دینا","کسی چیز کو کسی چیز کے سہارے سے رکھنا","کسی لکڑی کے سہارے کھڑا کرنا"]
ترایا ٹکنا ٹِکانا
اسم
فعل متعدی
ٹکانا کے معنی
"بڑے نے اپنی - سائیکل دوکان کے تھڑے سے ٹکائی۔" (١٩٥٥ء، منٹو، سرکنڈوں کے پیچھے، ١٥٥)
"مسودے کو میز پر رکھا اور کہنی ٹکا کر - سوچنے لگا۔" (١٩٦٦ء، جمالستان، ٣١٠)
"موقر افراد کو - انہماک ہوتا تو ایسے لوگوں کو اپنے جماعتی امور میں ذمہ داری کے عہدے پر قدم ٹکانے ہی کیوں دیتے۔" (١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٩، ٩:٢)
"ایسی کمر پر ٹکائی کہ چور بچارا اسباب سمیت وہیں رہ گیا۔" (١٩١٠ء، نگارستان فارس، ١٨٠)
"آزاد مرزا نے بڑے تپاک سے چانڈو باز کو اپنے گھر میں ٹکایا۔" (١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ٦٣:٣)
"امین آباد سے دوآنے پر رکشا طے کیا جب گھر پہونچ گئے تو ایک اکنی ٹکائی۔" (١٩٦٢ء، مہذب اللغات)
ٹکانا english meaning
to cause to stopstayremain or lost; to stopdetaincheck; to retain; to fix (in or on a place)to stationencamp; to put (one) uplodgebillet; to applylay ongive ( a blow or slow)beatconsentfix (someone) upgive (slap etc)leavelicencelodge (someone)passportpermission
محاورات
- ادھر (٢) میں لٹکانا
- الٹا لٹکادینا۔ لٹکانا
- انگلیاں چمکانا یا مٹکانا
- پاؤں گور میں لٹکانا
- چلتی گاڑی میں روڑا اٹکانا
- دیدے مٹکانا
- راہ راست سے بھٹکانا (متعدی) بھٹکنا
- قبر میں پاؤں لٹکانا
- گور میں پاؤں رکھنا۔ لٹکا کے بیٹھنا یا لٹکانا
- کولا مار کر چلنا۔ کولا مٹکانا