ٹکرانا کے معنی
ٹکرانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ٹَک + را + نا }
تفصیلات
iسنسکرت کے اصل لفظ |ستکرای| سے ماخوذ اردو زبان میں |ٹکر| مستعمل ہے اس کے ساتھ اردو قواعد کے مطابق الف کا اضافہ کرکے اردو لاحقۂ مصدر |نا| لگانے سے |ٹکرانا| بنا اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے ١٨٥٣ء میں "دیوانِ برق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آوارہ پھرنا","اندھیرے میں ڈھونڈنا یا ٹٹولنا","بھڑ جانا","تلاش کرنا","دو شخصوں کا سر پکڑ کر لڑادینا","ٹکر لگانا","ٹکر لگنا","ڈانواڈول پھرنا","کسی چیز سے سر مارنا","کسی چیز کو کسی چیز پر مارنا"]
ستکرای ٹکر ٹَکْرانا
اسم
فعل لازم
ٹکرانا کے معنی
"سب وحشت کھائے ادھر ادھر بھاگنے لگے دروازوں سے ٹکرا ٹکرا کے رہ گئے" (١٩١٩ء، جو یائے حق، ٢٤٤:٢)
"موٹے سانڈوں کھاؤ اور پھر ہمیں ہی ٹکرانا" (١٩٢٨ء، پس پردہ، ١٣٥)
حیا ہے مانع جرات مگر اے نازنیں کب تک مرے اصرار سے ٹکرائے گی تیری نہیں کب تک (١٩١٠ء ترانۂ وحشت، ٤٤)
"ان کی غزل سے مرزا کی غزل کو، قصیدے سے قصیدے کو اور اسی طرح ہر صنف سے اسی صنف کو ٹکرایا جاتا" (١٨٩٧ء، یادگار غالب، ٥)
"کوئی مضمون ہو کوئی خیال ہو وہ یا تو ڈرامے کے متعلق ہو گا یا اس سے ٹکرا کے نکلے گا" (١٩٤٧ء، ادبی تبصرے، ٥١)
"دو تین دنوں کے لیے کراچی آئے تھے مجھ سے بھی ٹکرا گئے" (١٩٧١ء، ہمارے عہد کا ادب اور ادیب، ١٠٨)
ٹکرانا کے مترادف
لڑنا, بھڑنا
بھڑجانا, لڑجانا, ٹٹولنا, ڈھونڈنا
ٹکرانا english meaning
to knock (a body) against (another)to bring into collision; to knock together the heads of two people; to butt; to dash together; to dash against; to knock (against) to go along stumblingto grope in a dark place or passagebring into collisionbuttclangclash
محاورات
- سر دیواروں سے ٹکرانا