ٹھاکر کے معنی
ٹھاکر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ٹھا + کُر }
تفصیلات
iسنسکرت کے اصل لفظ |ٹھکرہ| سے ماخوذ اردو زبان میں ٹھاکر مستعمل ہے۔ اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٥٤ء "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ثروت مند","دولت مند","راجپوتانے کا امیر","سردار (راجپوتوں میں)","صاحب جناب","عزت کا لفظ","عہدہ دار","معزز شخص","نائی کا لقب","ہندوؤں کی ایک ذات"]
ٹھکّرہ ٹھاکُر
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : ٹھاکُرائِن[ٹھا + کُرا + اِن (کسرہ ا مجہول)]
- جمع غیر ندائی : ٹھاکُروں[ٹھا + کُروں (واؤ مجہول)]
ٹھاکر کے معنی
"مذہب بھی عجیب شے ہے، مانو تو ٹھاکر نہ مانو تو پتھر۔" (١٩٦١ء، سات سمندرپار، ١٥٤)
"بادشاہ کے تمام احکامات ٹھاکروں، چودھریوں اور پٹواریوں کو سنا دیئے ہیں۔" (١٩٠٣ء، چراغ دہلی، ٢٩١)
"اس کے سوا ایک اور اسکول شہر ہی میں ہے جو خاص ٹھاکروں اور سرداروں کی اولاد کے لیے مخصوص ہے۔" (١٨٨٠ء، مقالات حالی، ١٥٧:١)
"تمام راجپوت رعایا کا امتیازی لقب آئیندہ سے بجائے میاں کے ٹھاکر ہو۔" (١٩٥٦ء، مضامین محفوظ علی، ٨٤)
"ٹھاکر جی، اس بار تو معافی دے دو، آئندہ ایسی غلطی نہیں ہو گی۔" (١٨٩١ء، فرہنگ آصفیہ۔)
ٹھاکر کے مترادف
بت, دیوتا
آقا, امیر, ایشور, بت, پرماتما, جناب, حجام, حضور, خلیفہ, دیوتا, زمیندار, صاحب, صنم, مالدار, مالک, متمول, مورتی, نائی
ٹھاکر کے جملے اور مرکبات
ٹھاکر باڑی, ٹھاکر جی, ٹھاکر دوارہ, ٹھاکر باپ
ٹھاکر english meaning
an idola deity; the supreme God; a lordmasterchief (among certain castes of Rajputs); a feudal noble of Rajputana; the head of a tribe or village; a land holder; a person of rank or authorityone entitled to reverence or respect; an honorific title after the name of a distinguished persona title of respectsiryour worship; an honorific form of address for a barbermendicantsaint
شاعری
- ٹھاکر کی زبرستی نہ رہی دہقان کی وہ پستی نہ ری
سرکار کی بھی مرضی تھی یہی‘ گاندھی نے علاقہ خام کیا - صنم خانے میں جب بولا بت ناقوس کا جوڑا
لگا ٹھاکر کے آگے ناچنے طاؤس کا جوڑا - مجھے ہوٹل بھی خوش آتا ہےاور ٹھاکر دوارا بھی
تبرک ہے مرے نزدیک پرشاد اور مٹن دونوں
محاورات
- پانچے میت پچاسے ٹھاکر
- جیکرا ہوری ایسن ٹھاکر۔ تیکرا جم کا ڈر
- رام رام ٹھاکراں سلام میاں جی پاؤں لاگے مصر جی ڈنڈوت گروجی
- گیا گاؤں جہاں ٹھاکر ہنسا۔ گیا رکھ جہاں بگلا بسا۔ گیا تال جہاں اپجی کائی۔ گیا کوپ جہاں بھئی اتھائی
- نائی کی برات میں سبھی ٹھاکر
- ٹھاکر پتھر مالا لکڑ گنگا جمنا پانی۔ جب لگ من میں سانچ نہ آئے چاروں بید کہانی
- ٹھگائی سے ٹھاکر بنتا ہے