ٹھکرانا کے معنی

ٹھکرانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ٹُھک + را + نا }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |توکش+کر| سے ماخوذ اردو زبان میں |ٹھوکر| مستعمل ہے |ٹھ| پر |ضمہ| لگا کر |واؤ| کو حذف کر دیا گیا اور الف زائد لگا کر اردو لاحقۂ مصدر |نا| لگانے سے |ٹھکرانا| بنا اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے ١٨٥٤ء میں "ذوق" کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔, m["پامال کرنا","مُبذلِ و خوار جان کر لات مارنا","منبذل و خوار جان کر لات مارنا","ٹھوکر لگانا","ٹھوکر مارنا"]

توکش+کر ٹھوکر ٹُھکْرانا

اسم

فعل متعدی

ٹھکرانا کے معنی

١ - ٹھوکر سے روندنا، (ذلیل جان کر) لات مارنا، (مجازاً) ذلیل و خوار کرنا۔

 یہ تربت عاشق ہے، ٹھکرا کے نہ چل غافل اس خاک کا ہر ذرہ خورشید بداماں ہے (١٩٣٤ء، شعلۂ طور، ١١٨)

٢ - ترک کرنا، چھوڑ دینا۔

"صلح کی جو صورت قرار پائی تھی وہ ٹھکرا دی گئی" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٨٢:٣)

٣ - رد کرنا، قبول نہ کرنا۔

"آپ کی لونڈی آپ کے روبرو کھڑی نگاہ کرم کی بھیک مانگ رہی ہے کیا اس کے سوال کو ٹھکرا دیجئے گا" (١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ٢١)

٤ - گھوڑے کے ایڑ لگانا۔

"شاہ نے یہ سن کر مرکب کو ٹھکرایا" (١٩٠٠ء، طلسم خیال سکندری، ٦٢:٢)

ٹھکرانا english meaning

to kick againstto strike the foot against; to kicktrample upon; to spurnkickspurnto kick or strike with the toestrample upon |~ٹھوکر|

محاورات

  • ٹھکرا دینا۔ ٹھکرانا

Related Words of "ٹھکرانا":