ٹہنی کے معنی
ٹہنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ٹَہ (فتحہ ٹ مجہول) + نی }
تفصیلات
iہندی زبان سے ماخوذ اسم |ٹہنا| کا آخری حرف |الف| حذف کر کے |ی| لگانے سے |ٹہنا| کی تصغیر |ٹہنی| بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٧٦٩ء میں "آخرگشت" کے قلمی نسخہ میں مستعمل ملتا ہے۔, m["درخت کی چھوٹی شاخ","کنول یا گلاس لگانے کی آہنی ٹہنی","کنول یا گلاس لگانے کی لوہے کی شاخ"]
ٹَہْنا ٹَہْنی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : ٹَہْنِیاں[ٹَہ (فتحہ ٹ مجہول) + نِیاں]
- جمع غیر ندائی : ٹَہْنِیوں[ٹَہ (فتحہ ٹ مجہول) + نِیوں (و مجہول)]
ٹہنی کے معنی
١ - ٹہنا کی تصغیر، چھوٹی شاخ، ڈالی، قلم۔
"ٹہنی اور پتوں کو کاٹتا چھانٹتا رہتا ہے" (١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٥:١)
ٹہنی کے مترادف
شاخ, ڈالی, ڈال
شاخ, شاخچہ, قلم, ڈالی
ٹہنی english meaning
a small brancha spraytwigboughbranchspray
شاعری
- ٹہنی سے اک پھول کی پتی بھی جب گری
ان کے قدم کی چاپ کا دھوکا ہوا مجھے - ظلم کی ٹہنی کبھی پھلتی نہیں
ناؤ کاغذ کی سدا چلتی نہیں
محاورات
- پدی والی بات جس ٹہنی پر بیٹھوں وہی جھکے
- پھول ٹہنی ہی میں (اچھا لگتا ہے) ٹھیک رہتا ہے
- جس ٹہنی پر بیٹھے اسی کو کاٹے
- جھوٹی تو ہوتی نہیں کبھی بھی سانچی بات جیسے ٹہنی ڈھاک ماں لگے نہ چوتھا پات