ٹیسٹ میچ کے معنی
ٹیسٹ میچ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ٹیسْٹ (ی مجہول) + مَیچ (ی لین) }{ ٹَیسْٹ (ٹ کسرہ مجہول) + مَیچ (ی لین) }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسما |ٹیسٹ اور میچ| پر مشتمل مرکب ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥٤ء میں "قطعات" میں مستعمل ملتا ہے۔, iانگریزی زبان سے دو اسما ٹسٹ اور میچ سے مرکب ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور مرکب توصیفی کی ذیل میں شمار کیا جاتا ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اور تحریری طور پر ١٩٧١ء میں "ہمارے عہد کا ادب اور ادیب" میں مستمعمل ملتا ہے۔
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : ٹیسْٹ مَیچز[ٹیسْٹ (ی مجہول) + مَے (ی لین) + چِز]
- جمع غیر ندائی : ٹیسْٹ مَیچوں[ٹیسْٹ (ی مجہول) + مَے (ی لین) + چوں (و مجہول)]
ٹیسٹ میچ کے معنی
ہو رہے ہیں ہندو پاکستان میں جو ٹیسٹ میچ ان کا ہر ہر کھیل اک تاریخ دہرانے لگا (١٩٥٢ء، قطعات، ٤١٠:١)
"اس ایک صفحہ میں کسی کرکٹ میچ کا تذکرہ ہو گا یا اپنے قیام مری کی تفصیلات" (١٩٧١ء، ہمارے عہد کا ادب اور ادیب، ١٦٢)
ٹیسٹ میچ english meaning
test match