ٹیوشن کے معنی
ٹیوشن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ٹِیُو + شَن }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٤ء میں "مکاتیب شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Tuition "," ٹِیُوشَن"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : ٹِیُوشَنیں[ٹِیُو + شَنیں (یائے مجہول)]
- جمع استثنائی : ٹِیُوشَنْز[ٹِیُو + شَنْز]
- جمع غیر ندائی : ٹِیوشَنوں[ٹِیُو + شَنوں (واؤ مجہول)]
ٹیوشن کے معنی
١ - (عموماً گھر پر) معلمی، اتالیقی۔
"اگر مہابیر . پڑھایا کریں بطور ٹیوشن کے تو ان کو مقرر کر لیا جاش۔" (١٩١٤ء، مکاتیب شبلی، ٦٠:١)
٢ - معلمی یا اتالیقی کا معاوضہ، تعلیم دینے کی فیس۔
"چند ذلیل قسم کی ٹیوشنوں کے علاوہ اسے کیا حاصل ہو سکتا ہے۔" (١٩٦٢ء، ایک عورت ہزار دیوانے، ١٥٥)
ٹیوشن english meaning
["tuition"]