ٹیکنیکل
{ ٹیک (ی مجہول) + نی + کَل }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٧٥ء میں "مولانا محمد علی جوہر" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Technical "," ٹیکْنِیکَل"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : ٹیکْنِیکَلْز[ٹیک (ی مجہول) + نی + کَلْز]
ٹیکنیکل کے معنی
١ - کسی خاص فن صنعت یا علم سے متعلق، فنی۔
"ہاں یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ یہ پیشہ ورانہ تعلیم ٹیکنیکل ایجوکیشن کا کوئی بدل ہے۔" (١٩٧٥ء، مولانا محمد علی جوہر، ١٦٠)