پا انداز کے معنی

پا انداز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پا + اَن + داز }

تفصیلات

iفارسی زبان سے مرکبِ نسبتی ہے۔ فارسی اسم |پا| کے ساتھ فارسی مصدر |انداختن| سے اسم فاعل |انداز| ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["چٹائی یا قالین جو دروازوں کے آگے پاؤں صاف کرنے کے لئے رکھتے ہیں یا گاڑیوں میں پاؤں رکھنے کی جگہ بچھاتے ہیں","وہ فرش جو مکان کے اندر دروازہ پر پاؤں کی گرد صاف ہوجانے کے واسطے بچھادیتے ہیں","وہ کپڑے یا قالین جو بادشاہوں یا بڑے افسروں کے آنے پر بچھائے جاتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

پا انداز کے معنی

١ - ابرش کی وضع کا بنا ہوا گدیلا، جو دروازے پر یا گاڑی میں بِچھا دیتے ہیں تاکہ پانو یا جوتے وغیرہ کی گرد وغیرہ صاف ہو جائے۔

"گدیلوں اور پاانداز کو خاک سے صاف رکھنا اور اکثر ان پر برش کرنا چاہیے۔" (١٩١٦ء، خانہ داری (معاشرت)، ١٩٦)

٢ - قیمتی کپڑے کا وہ فرش جو مہمان کی تعظیم کے لیے اس کی رہگزر میں بچھاتے ہیں۔

"سبزے کا پاانداز گلوں کا قالین۔" (١٩٤٥ء، پرواز، ٣٦)

پا انداز english meaning

A carpet spread at the entrance of a room for cleaning the feet oncatechu extractdoormat