پائنچا کے معنی
پائنچا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پا + اِن (ن مغنونہ) + چا }
تفصیلات
iاردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٠ء میں "الماسِ درخشاں" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : پائِنْچے[پا + اِن (ن مغنونہ) + چے]
- جمع : پائِنْچے[پا + اِن (ن مغنونہ) + چے]
- جمع غیر ندائی : پائِنْچوں[پا + اِن (ن مغنونہ) + چوں (و مجہول)]
پائنچا کے معنی
١ - کمر سے نیچے کے لباس کا وہ حصہ جو ٹانگوں کو ڈھانپتا ہے نیز اس لباس کا نچلا حصہ، موری۔
"وہاں سے گزرنے کے لیے اس طرح پائنچے اٹھائے کہ اپنی دونوں پنڈلیاں کھول دیں۔" (١٩١٢ء، نذیر احمد، ترجمۂ قرآن، ٦٠٩)