پاداش کے معنی
پاداش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پا + داش }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |پا| کے ساتھ مصدر|داشتن| سے مشتق فعل ماضی |داشت| کا مخفف |داش| لگایا گیا ہے۔ مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مذکر اور مؤنث دونوں صورتوں میں مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء میں خاورنامہ میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر، مؤنث - واحد )
پاداش کے معنی
١ - صلہ، بدلہ، عوض، مکافات، جزا، سزا۔
"سکھ جو مسلمانوں سے پاداش - لینے کے لیے تدابیر سوچتے تھے ان کی تعداد کافی نہ تھی۔" (١٩١٠ء، ذکاء اللہ، تاریخ ہندوستان، ٥٨:٩)
٢ - سزا، تعزیر، جرمانہ
"مجھ کو فلاں جرم کی پاداش میں یہ تکلیف بھگتنی پڑی ہے۔" (١٩٣٦ء، راشدالخیری، تربیت نسواں۔ ٨٥)
شاعری
- تجھ سے کیا ایسی خطا سر زد ہوئی ہے جان من
جس کی تو پاداش میں ہے یوں گرفتار محن - اسیر جسم ہوں میعاد قید لامعلوم
یہ کسگناہ کی پاداش ہے خدا معلوم
محاورات
- کلوخ انداز را پاداش سنگ است