پالک[1] کے معنی
پالک[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پا + لَک }
تفصیلات
iسنسکرت سے اردو میں داخل ہوا۔ سنسکرت میں اس کا مترادف لفظ |پالنکہ| ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٩٧ء میں |دیوانِ ہاشمی| میں مستعمل ملتا ہے۔
["پالنکہ "," پالَک"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث )
پالک[1] کے معنی
١ - چوڑے پتوں والا ایک مشہور ساگ جس کے پودے میں ٹہنیاں نہیں ہوتیں بلکہ پتوں کے بیچ میں سے ایک ڈنٹھل نکلتا ہے جس میں پھولوں کا گچھا لگتا ہے یہ زود ہضم جیدالغذا قبض کشا اور دافع سوزشِ معدہ ہے، لاط "Justicia nasuta" یا "Gcora undulata"۔
"وہ غذائیں جس میں فاسفورس بکثرت موجود ہوتا ہے وہ یہ ہیں - پالک، مولی کھیرا۔" (١٩٤١ء، ہماری غذا، ٣٤)