پاورقی

{ پا + وَرَقی }

تفصیلات

iعربی اور فارسی اسما پر مشتمل ترکیب |پاورق| میں فارسی قاعدے کے تحت |ی| بطور لاحقہ نسبت کے اضافہ سے |پاورقی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٦٢ء کو "مقدمہ جوہر اخلاق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

پاورقی کے معنی

١ - صفحہ کا وہ نچلا حصہ جس میں متن کی تشریح یا کسی حوالے وغیرہ کا اندراج ہو، فٹ نوٹ، حاشیہ۔

"غیر مانوس الفاظ کی تشریح پاورقی (حاشیے) میں کر دی گئی ہے۔" (١٩٦٢ء، مقدمہ جوہر اخلاق، ١٣)