پت جھڑ کے معنی

پت جھڑ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَت + جَھڑ }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسماء |پت| کے ساتھ |جھڑ| لگانے سے مرکب |پت جھڑ| اردو میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠١ء کو "باغ اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["برگ ریزاں","پتوں کے جھڑنے کا موسم"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

پت جھڑ کے معنی

["١ - (وہ درخت) جس کے پتے جھڑ گئے ہوں، پتوں سے خالی، ڈنڈ۔"]

["\"نہال امید جو فصل بہاری سے شاداب تھا خزاں نو امیدی سے پت جھڑ ہوگیا۔\" (١٨٩٠ء، طلسم ہوشربا، ١٠٦٤:٤٤)"]

["١ - خزاں، خریف، پتوں کے جھڑنے کا موسم۔","٢ - [ مذکر/مونث ] پتوں کا جھڑاؤ، (اندھیاؤ یا پژمردگی کے باعث) پتوں کے جھڑنے اور گرنے کی حالت و کیفیت۔"]

["\"کھاد. سالانہ پت جھڑ کے خشک پتے اور پودے اور درختوں کی افتادہ شاخوں سے بنتا ہے۔\" (١٩٢٣ء، تربیت جنگلات، ٢٦)","\"ایک ہی درخت کی چند شاخوں میں نئی نئی کونپلیں نکلتی ہیں اور دوسری میں پت جھڑ ہوتا ہے۔\" (١٩٥٢ء، جوش (سلطان حیدر)، ہوائی، ٢٧)"]

شاعری

  • اپنا آپ لٹا کریوں ہم تیری راہ میں بیٹھے ہیں
    جیسے کوئی پت جھڑ میں بھی دیکھے خواب بہاروں کے
  • بارش

    ایک ہی بارش برس رہی ہے چاروں جانب
    بام و در پر… شجر حجر پر
    گھاس کے اُجلے نرم بدن اور ٹین کی چھت پر
    شاخ شاخ میں اُگنے والے برگ و ثمر پر‘
    لیکن اس کی دل میں اُترتی مُگّھم سی آواز کے اندر
    جانے کتنی آوازیں ہیں…!!
    قطرہ قطرہ دل میں اُترنے ‘ پھیلنے والی آوازیں
    جن کو ہم محسوس تو کرسکتے ہیں لیکن
    لفظوں میں دوہرا نہیں پاتے
    جانتے ہیں‘ سمجھا نہیں پاتے
    جیسے پت جھڑ کے موسم میں ایک ہی پیڑ پہ اُگنے والے
    ہر پتّے پر ایسا ایک سماں ہوتا ہے
    جو بس اُس کا ہی ہوتا ہے
    جیسے ایک ہی دُھن کے اندر بجنے والے ساز
    اور اُن کی آواز…
    کھڑکی کے شیشوں پر پڑتی بوندوں کی آواز کا جادُو
    رِم جھم کے آہنگ میں ڈھل کر سرگوشی بن جاتا ہے
    اور لہُو کے خلیے اُس کی باتیں سُن لگ جاتے ہیں‘
    ماضی‘ حال اور مستقبل ‘ تینوں کے چہرے
    گڈ مڈ سے ہوجاتے ہیں
    آپس میں کھو جاتے ہیں
    چاروں جانب ایک دھنک کا پردہ سا لہراتا ہے
    وقت کا پہیّہ چلتے چلتے‘ تھوڑی دیر کو تھم جاتا ہے
  • سر گررہے تھے تیغ سے کٹ کٹ کے اس طرح
    پت جھڑ ہوا ہے سے ہوتی ہے جنگل میں جس طرح

محاورات

  • دو دن بہار دس دن پت جھڑ

Related Words of "پت جھڑ":