پتوار کے معنی

پتوار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَت + وار }

تفصیلات

iسنسکرت میں اسم |پاتر + پال| سے ماخوذ |پتوار| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٨٠ء میں |کلیاتِ سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["برتن","پالی لے جانے والا","استر کاری کا مسالہ لگانا","دُنبالۂ کشتی","وہ لکڑی جو کشتی یا جہاز کی پچھلی طرف لگی ہوتی ہے اور اس کا رخ موڑنے کے کام آتی ہے","کشتی کے موڑنے اور پھیرنے کی کل","کھگل کرنا"]

پاتر پَتْوار

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : پَتْواروں[پَت + وا + روں (و مجہول)]

پتوار کے معنی

١ - کشتی کا رخ پھیرنے یا موڑنے کا تھا جو کشتی کے سرے پر لگا ہوتا ہے اس کے نچلے سرے کی دھار جس طرف پھیری جائے اِسی رخ کشتی مُڑ جاتی ہے۔

|بحری جہاز کا رُخ اس کے پتوار کے ذریعے موڑا جاتا ہے۔" (١٩٧٢ء، خلا میں پرواز، ٦)

٢ - ہوائی جہاز کے پَر اور دُم کا وہ حصّہ جس سے رخ بدلا جاتا ہے۔

|عام ہوائی جہاز - اپنے پروں اور کھڑی دم کے پتواروں کو ہوا میں موڑنے سے اپنا رخ بدلتا ہے۔" (١٩٧٢ء، خلا میں پرواز، ٦)

٣ - بجرے کی قسم کی سامنے سے چوڑی اور پیچھے سے تکونی شکل کی ناؤ۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 168:5)

|بلی راستہ نہ پا کر جان بچانے کے لیے جال کی پتواروں پر لٹک گئی۔" (١٩٦٣ء، دلی کی شام، ٢٢٧)

٤ - کھیم، ارواڑ۔

|یونانی ملاحوں نے چند پتوار جھوٹ موٹ ڈال کر کھیلنا شروع کیا۔" (١٩٢٩ء، حسرت، مضامین، ١٩٥)

٥ - چَپُو۔

پتوار english meaning

Rudder; helm; a large oar or paddle used as a rudderhelmintellectkernelmarrowpithrudderthe brainthe chief substance or essence (of anything)to cause to be smeared or plastered

شاعری

  • ڈوب جاتی ہیں کناروں کی حدوں میں کشتیاں
    چلتے دریا ہار جاتے ہیں کبھی پتوار سے

Related Words of "پتوار":