پختگی کے معنی

پختگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پُخ + تَگی }

تفصیلات

iفارسی سے اصل صورت و مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["پکا پن","پھل کا پک جانا","پھل کاپک جانا","تجربہ کاری","خامی کا نقیض","دانش و عقل","سوجھ بوجھ","ماہرانہ پن","کھانے کا پک جانا"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

پختگی کے معنی

١ - پختہ ہونے کی حالت۔

"شعروں کی عمدگی اور پختگی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عنفوانِ شباب کے بعد کا کلام ہے۔" (١٩٢٦ء، حیاتِ فریاد، ٢٠٨)

٢ - پک جانے کا عمل (پھل، کھانا وغیرہ)۔

 خاکساری ہے مآل پختگی شاخ سے ٹپکا جو میوہ پک گیا (١٨٧٠ء، دیوان اسیر، ٤٠:٣)

٣ - پودے کی بڑھوار۔

"ان دو مرکزوں کے درمیان مکمل ملاپ صرف کلیمائیڈو سپوروں کی پختگی کے دوران ہی ہوسکتا ہے۔" (١٩٧٠ء، فنجائی اور مشابہ پودے، ٣٥٠)

پختگی کے مترادف

جماؤ, جوانی, متاع, مضبوطی

آزمودگی, آزمودکاری, استادی, استحکام, بلوغ, بلوغت, پکاپن, پکاوٹ, جوانی, رسیدگی, مضبوطی, مہارت

پختگی english meaning

the being cooked; ripenessmaturity; firmnesssoundnesssoliditystrength; experiencea mistakea slipan erroran oversightdevelopmentexperiencefallacyfirmnessinaccuracymaturityRipenessstrength

شاعری

  • پختگی آج بھی اُس بات کی انشا نہ ہوئی
    گھر کو پھر آئے چلے ہم طمع خام لیے
  • ہوا کرتی ہیں ضدّیت کی باتیں جمع مشکل سے
    جہاں تک پختگی ہے عقل کی الفت کی خامی سے

Related Words of "پختگی":