پر درد کے معنی
پر درد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پُر + دَرْد }
تفصیلات
١ - درد بھرا، دردناک۔, m[]
اسم
صفت ذاتی
پر درد کے معنی
١ - درد بھرا، دردناک۔
پر درد english meaning
full of painpainful; sorrowful (heart)dolefuldoleful ; dolorousdolorouspainfulpathetictragic
شاعری
- دل کے آتشدان میں شب بھر
کیسے کیسے غم جلتے ہیں!
نیند بھرا سناٹا جس دَم
بستی کی ایک ایک گلی میں
کھڑکی کھڑکی تھم جاتا ہے
دیواروں پر درد کا کہرا جم جاتا ہے
رستہ تکنے والی آنکھیں اور قندیلیں بُجھ جاتی ہیں
تو اُس لمحے‘
تیری یاد کا ایندھن بن کر
شعلہ شعلہ ہم جلتے ہیں
دُوری کے موسم جلتے ہیں
تُم کیا جانو‘
قطرہ قطرہ دل میں اُترتی اور پگھلتی
رات کی صحبت کیا ہوتی ہے!
’’آنکھیں سارے خواب بُجھادیں
چہرے اپنے نقش گنوادیں
اور آئینے عکس بُھلادیں
ایسے میں اُمید کی وحشت
درد کی صورت کیا ہوتی ہے!
ایسی تیز ہوا میں پیارے‘
بڑے بڑے منہ زور دیئے بھی کم جلتے ہیں
لیکن پھر بھی ہم جلتے ہیں
ہم جلتے ہیں اور ہمارے ساتھ تمہارے غم جلتے ہیں
دل کے آتشدان میں شب بھر
تیری یاد کا ایندھن بن کر
ہم جلتے ہیں - دل پر درد کوں دارو ہے اگن پر روغن
داغ پر داغ ہوا زخم پہ میرے مرہم - چھلنی کیا دل ان کا پر درد داستان سے
ہر لفظ تیر بن کر نکلا مری زبان سے