پربت کے معنی

پربت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَر + بَت }

تفصیلات

iسنسکرت الاصل لفظ |پروت| سے ماخوذ |پربت| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٥ء کو "جواہر اسراراللہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m[]

پروت پَرْبَت

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : پَرْبَتوں[پَر + بَتوں (و مجہول)]

پربت کے معنی

١ - پہاڑ، کوہ۔

"بچے کو دیو بنا کر دکھانا، رائی کو پربت بنا دینا اسی کا کام ہے۔" (١٩٣١ء، رسوا، اختری بیگم، ١٩١)

پربت کے مترادف

جبل, کوہ, پہاڑ

پہاڑ, پہاڑی, جبل, ڈونگر, کوہ

پربت کے جملے اور مرکبات

پربت آسن

پربت english meaning

a hillmountainA mountaina wickfusethe orifice of the stomachtorch

شاعری

  • جو گیا بھیس کیے چرغ لگائے ہے بھبوت
    یا کہ بیراگی ہے پربت پہ بچھائے کمل
  • جیو نہیں پر غم کے پربت راس آج
    واحسینا غم ہے بارہ ماس آج
  • وہ تجھ میں چھپ رہا تو ڈھونڈھتا ہے جا بجا اس کو
    غلط فہمید چھوڑ اور تل کی اوجھل دیکھ پربت ہے
  • اک بان لگا کر پربت کو چاہوں تو ابھی دوں پل میں گرا
    اس دیس کے بڑھ بل جتنے ہیں ہے کون جو مجھ سے ہووے سوا
  • سوا لاکھ پربت کوں کاٹھی بٹھاؤ
    بہر سال کندن کے لاٹھی بٹھاؤ
  • گر کوہِ غم ایسا گراں ہم سے اُٹھے پس دوستاں
    سوکھے سے ہم دینت ہوئے تنکے سے ہم پربت ہوئے
  • گر کوہ غم ایسا گراں ہم سے اُٹھے پس دوستان
    سوکھے سے ہم دینت ہوئے تنکے سے ہم پربت ہوئے
  • نہ ڈھونڈو شہر میں فرہاد و مجنوں کا ٹھکانا تم
    کہ ہے عشاق کا مسکن کبھو صحرا کبھو پربت

محاورات

  • پربت کو رائی کرے رائی پربت مان
  • رائی سے پربت ہوجانا
  • رائی کا پربت بن جانا
  • رائی کا پہاڑ (پربت) بنانا
  • رائی کا پہاڑ (یا پربت) بنانا
  • رائی کو پربت کرے اور پربت کو (رائی مان) کرے رائی
  • رام بھروسے جو رہیں پربت پر لہرائیں۔ تلسی بروا باغ کے سیچت ہی کملائیں
  • لاچاری ‌پربت ‌سے ‌بھاری

Related Words of "پربت":