پریوں کے معنی

پریوں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَر + یوں (و مجہول) }

تفصیلات

١ - پری کی جمع تراکیب میں مستعمل، پریوں دار، پریوں کا اتارا۔, m["پری کی جمع حروف مغیرہ سے پہلے"]

اسم

اسم جمع

پریوں کے معنی

١ - پری کی جمع تراکیب میں مستعمل، پریوں دار، پریوں کا اتارا۔

شاعری

  • دن میں پریوں کی کوئی جہانی نہ سن
    جنگلوں میں مسافر بھٹک جائیں گے
  • حوروں کے ہوش اڑتے ہیں پریوں کی شان پر
    نیلم پری ہے نام مرا آسمان پر
  • دنیا سے ہوا ہوگیا پریوں کا اکھاڑا
    جن اُڑ کے جو بھاگے تو وہیں اونکو پچھاڑا
  • پریوں کا طبق چھوڑوں گی دیوانی نہ ہو جاؤں
    کچھ کھوٹ ہے جو خواب میں دریا نظر آیا
  • نہیں ہے اس زمین پر سایہ دیوار بھی اب تو
    اسی تختے پر آگے ورنہ پریوں کا گزارا تھا
  • گردن میں ڈالیں ہاتھ پہ پریوں کو شوق ہے
    بالا دوی میں اس کو ہماپر بھی فوق ہے
  • پریوں کے پرے دیکھ کے ہیں چرخ میں آتے
    جب حلقہ زناں کرتے ہیں پرواز کبوتر
  • پریوں نے پہن پہن کے زیور
    آپس میں بہت لڑائے تیور
  • چاو ڑی قاف ہے یا خلد بریں ہے راسخ
    جمگھٹے حوروں کے پریوں کے پرے ملتے ہیں
  • کوئی معشوق گرما گرم ایسا کس نے دیکھا ہے
    کیا ہے مات پریوں کو بھی تم نے اپنی چھلبل سے

محاورات

  • پریوں کا (کے) تخت اترنا
  • پریوں کا اڑا لے جانا
  • پریوں کا تخت اتارنا
  • پریوں کا طبق چھوڑنا
  • شکل ‌چڑیلوں ‌کی ‌دماغ ‌(مزاج ‌یا ‌ناز) ‌پریوں ‌کا
  • شکل چڑیلوں کی ناز پریوں کا
  • شکل چڑیلوں کی‘ مزاج پریوں کا
  • صورت چڑیلوں کی‘ مزاج پریوں کا
  • صورت(چڑیل) چڑیلوں کی مزاج پریوں کا

Related Words of "پریوں":