پلپلا کے معنی
پلپلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پِل + پِلا }
تفصیلات
iفارسی میں اسم |پِلْپِل| کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت لاحقۂ صفت |ا| لگنے سے |پلپلا| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سےپہلے ١٨٨٠ء کو "فسانہ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اندر سے خالی","پلا ہوا","تھل تھل","دیکھئے: پلپلا","گھلا ہوا"]
پِلپِل پِلْپِلا
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : پِلْپِلی[پِل + پِلی]
- واحد غیر ندائی : پِلْپِلے[پِل + پِلے]
- جمع : پِلْپِلے[پِل + پِلے]
- جمع غیر ندائی : پِلْپِلوں[پِل + پِلوں (و مجہول)]
پلپلا کے معنی
١ - جوبالائی سطح کے اندر سے بہت نرم یا ملائم ہو، لجلجا؛ گھلا ہوا۔
"ورم ڈھیلا اور پلپلا ہوتا ہے، رنگ سفید ہوتا ہے۔" (١٩٣٦ء، شرحِ اسباب (ترجمہ)، ٢٤٠:٢)
٢ - [ مجازا ] ڈرپوک، کم ہمت، ڈھیلے ڈھالے جسم والا (شخص)
"پستول ایک خطرناک چیز ہے مگر جب یقین ہو جائے کہ یہ کسی پلپلے آدمی کے ہاتھ میں ہے تو اس کا ڈر ور کچھ نہیں رہتا۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٤٦:٦)
پلپلا english meaning
flabbyflaccidGod-giveninfusedinspiredSoftto bribe a personto feast one with sweetmeat
محاورات
- ایسی فرمائشی لگے گی کہ سر پلپلا ہوجائیگا