پلڑا کے معنی

پلڑا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَل + ڑا }

تفصیلات

iہندی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء میں کلیات "قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پلۂ ترازو","ترازو کا پلا","دو پلڑی ٹوپی کا ایک حصہ","دوپَلّی ٹوپی کا ایک پلا","محاورات کے لئے دیکھو پلا"]

پلڑا پَلْڑا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : پَلْڑے[پَل + ڑے]
  • جمع : پَلْڑے[پَل + ڑے]
  • جمع غیر ندائی : پَلْڑوں[پَل + ڑوں (و مجہول)]

پلڑا کے معنی

١ - کسی چیز کے وزن کرنے کو ترازو کی ڈنڈی کے دونوں جانب ڈسوں میں لٹکا ہوا ہر ایک طبق جس میں سے ایک میں باٹ اور دوسرے میں جنس رکھ کر تولتے ہیں۔

 سلطنت نے سب کو دے رکھے ہیں حق ڈنڈی کے تول وزن میں پلڑا نہیں کوئی سَبک کوئی گِراں (١٩٠٣ء، کلیات نظمِ حالی، ١٠٧:٢)

٢ - دو یا زیادہ ٹکڑوں والی چیز کا ہر ایک ٹکڑا، ٹوپی کا ایک بازو، انگرکھے کا ایک دامن، قینچی کا ایک پرت۔ (ماخوذ: فرہنگِ آصفیہ، 529:1)

٣ - [ ٹوکری سازی ] اونچی باڑ کا پٹاری نما بڑا ٹوکرا جس میں ایک مزدور کے اٹھانے لائق بوجھ بھرا جاسکے، جھلی۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 3:3)

پلڑا english meaning

The scale (of a balance); one of a pair of scalesone of a pair of scales

محاورات

  • پلڑا بھاری ہونا

Related Words of "پلڑا":