پنساری کے معنی
پنساری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پَن + سا + ری }
تفصیلات
iہندی میں اسم |پَساری| کی متغیرہ صورت |پنساری| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٤ء کو |الف لیلہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پر چونیا","دوا فروش","دوائی بیچنے والا","دوائی فروش","صحیح پساری بمعنی خردہ فروش","نمک مرچ مسالے بیچنے والا"]
پَساری پَنْساری
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : پَنْسارِیوں[پَن + سا + رِیوں (و مجہول)]
پنساری کے معنی
١ - خوردہ فروش، متفرق سامان (چھالیا کتھا وغیرہ اور ہر قسم کے مسالے خشک میوے نیز یونانی اور ویدک دوائیں) بیچنے والا، کرانہ فروش۔
نسخہ تو ہاتھ لگا ڈاکٹر انصاری کا باندھ دے ٹھیک یہ اب کام ہے پنساری کا (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٣:٤)
پنساری english meaning
(Adopted from English with some change) Lacea druggista grocerA vendor of drugs spices, etc,
شاعری
- کوئی سیٹھ مہاجن لاکھ پتی بزاز کوئی پنساری ہے
یاں بوجھ کسی کا ہلکا ہے اور کھیپ کسی کی بھاری ہے
محاورات
- بندر ناریل سے پنساری بنا
- بندر کو ملی ہلدی کی گرہ پنساری بن بیٹھا
- بندر کے ہاتھ ناریل پنساری ہی بن بیٹھا
- چوہے کے ہاتھ لگی ہلدی کی گرہ پنساری بن بیٹھا۔ چوہے کے ہاتھ ہلدی لگی وہ بھی پنساری بن بیٹھا
- ہلدی کی گانٹھ ہاتھ لگی چوہا پنساری بن بیٹھا
- ہلدی کی گرہ سے پنساری نہیں ہوتا
- ہلدی کی گرہ لے کر پنساری بن بیٹھا (گیا)
- ہلدی کی گرہ لے کر پنساری بن بیٹھنا