پنسل کے معنی
پنسل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پِن + سَل }
تفصیلات
iانگریزی میں اسم |Pencil| سے ماخوذ |پنسل| اردو میں بطور اسم عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٠ء کو |نیرنگِ خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سُرمہ یا سیسہ کی قلم جو اکثر نقاشی کے کام میں آتی ہے \u2018 اب نیلی\u2018 سرخ\u2018 زرد رنگ کی بھی بننے لگی ہے","سرمے کا قلم","سلیٹ پر لکھنے کا سلیٹ کا بنا ہوا لمبا قلم","سیسے یا سرمہ کی بہت باریک سلاخ پر لکڑی کا خول چسپاں کرتے ہیں یہ پنسل ہے","لکڑی یا ربڑ یا دھات کا بنا ہوا قلم جس کے اندر سیسے کی سلاخ ڈال کر لکھتے ہیں"]
Pencil پِنْسَل
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : پِنْسَلیں[پِن + سَلیں]
- جمع غیر ندائی : پِنْسَلوں[پِن + سَلوں (و مجہول)]
پنسل کے معنی
|کتاب میں کوئی کام کی بات نظر آتی تو اس پر پنسل سے نشان کر دیتے تھے۔" (١٩٣٨ء، حالاتِ سرسید، ١٢٣)
|اگر سلیٹ اور پنسل نہ ہو تو ضرور ہے کہ کھریا - سے لڑکے حساب لکھا کریں۔" (١٨٨٦ء، دستورالعمل مدرسین، ١٢)
|فرض کرو کہ ایک مستوی میں متعدد خطوط ایک نقطہ ط پر ملتے ہیں، ہم کہتے ہیں کہ یہ خطوط ایک پنسل بناتے ہیں۔" (١٩٣٧ء، علوم ہندسۂ نظری، ٧٤)
پنسل english meaning
pencil
شاعری
- کس نگیں پر ہیں ترے نقش کے آثار عیاں
نوٹ بک تیری شکست تیری پنسل سے گھنی
محاورات
- توبہ ربڑ ہے اور گناہ پنسل کی تحریر