پور پور کے معنی
پور پور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پور (و مجہول) + پور (و مجہول) }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم |پور| کی تکرار لفظی سے مرکب بنا۔ تکرار لفظی صرف اردو میں مروج ہے اور عموماً تحریر میں زور پیدا کرنے، اصرار کرنے یا تفصیل بیان کرنے کے لیے لائی جاتی ہے۔ مذکور ترکیب اردو میں بطور اسم استعمال ہوتی ہے اور سب سے پہلے ١٨٠١ء کو |آرائش محفل" میں مستعمل ملتی ہے۔, m["بند بند","ہر جگہ جسم کی","ہر جوڑ"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
پور پور کے معنی
١ - جوڑجوڑ، بند بند۔
|آدمی کی پور پور میں شرارت بھری ہے۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٤:١)
٢ - [ مجازا ] جسم کی چھوٹی سے چھوٹی جگہ، جسم کا ایک ایک حصہ۔
|آج انہوں نے پور پور پر مار دی۔" (١٩٢٦ء، نوراللغات، ١٢٧:٢)
پور پور english meaning
expert or masterskilled (in)The space or interval between joints or articulations (of the body or of a bamboo)to be familiar (with)well-acquainted (with an art)
شاعری
- اک عمر سے وظیفہ ہے صاحب کے نام کا
ناخن کے خط میں انگلیوں کی پور پور پر - پور پور انگلی دکھے گی وہ تراشیں گے اگر
نیشکر کی تو گرہ کا نہ خسارا ہو گا - ایک عمر سے وظیفہ ہے صاحب کے نام کا
ناخن کے خط ہیں انگلیوں کی پور پور پر
محاورات
- پور پور چھلے پہننا