پورب کے معنی

پورب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پُو + رَب }

تفصیلات

iسنسکرت میں اسم |پروہ| سے ماخوذ |پورب| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨١٠ء کو|کلیاتِ میر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["پچھم کا مقابل","جائے طلوعِ آفتاب","دیکھئے: پوروا","وہ سمت جدھر سے آفتاب نکلے","وہ طرف جدھر سے سورج نکلتا ہے","وہ ملک جو دریائے گنگا کے مغرب کی طرف کانپور سے بہار تک واقع ہے"]

پروہ پُورَب

اسم

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )

پورب کے معنی

١ - مشرق، وہ سمت جہاں سے سورج طلوع ہوتا ہے۔

|دوپہر کے وقت دھواں دھار گھٹا پورب سے اٹھی۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٢٠١)

٢ - مشرقی بھارت کا وہ علاقہ جو کانپور و آلہ آباد سے بہار تک پھیلا ہوا ہے۔

|انہوں نے پورب کے قصبات میں تعلیم حاصل کی۔" (١٩٥٦ء، حکمائے اسلام، ٣٢٣:٢)

پورب english meaning

Easteastern; formerpriorprecedingby gone; the eastcountries lying to the east of the Gangesafflicteddistressedto incline toto turns towardtroubled

شاعری

  • در ملک ہند، پورب و پچھم ہے سوگ میں
    سب سے ادھک عزا ہے بہ دکھن حسین کا
  • رات نے خیمے ڈیرے ڈالے ہولے ہولے کہاں کہاں
    پورب پچھم اتر دکھن پھیلا کالا بھبھوت دھواں
  • مہا پنڈتاں کے کہ کوتر کچم
    نہ پورب نہ دکھشن نہ اُتر پچم
  • اب کرنوں کی باگیں تھامے
    پورب کا رتھ وان بڑھے گا
  • پورب میں جب تارا چمکے
    تب جا کر یہ ربن کٹے

محاورات

  • پورب جاؤ یا پچھم وہی کرکے لکھن
  • پورب یا پچھم گھر سب سے اتم
  • پوربی رینگ پہاڑی گدھا
  • پہاڑی گدھا پوربی رینگ
  • چام کے چندو چلل پہاڑ۔ پھیچلل ٹنگڑی ٹوٹل کپاڑ (پوربی)
  • دیسی گدھا پوربی چال
  • ماتھ منڈا کے پھجیت (فضیحت) بھئے، جات پانت دونوں سے گئے (پوربی)
  • ماتھے گٹھڑی مدھری چال آج نہ پہنچیں پہنچیں کال (پوربی)
  • مارے میہر اور بھاگے پڑوسن (پوربی)

Related Words of "پورب":