پوسٹ مارٹم کے معنی
پوسٹ مارٹم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پوسْٹ (و مجہول) + مار + ٹَم }
تفصیلات
iانگریزی سے اردو میں دخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٢ء کو "کلیات علم طب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اردو میں موت کے بعد کے طبی معائنے کو کہتے ہیں","پورا محاورہ پوسٹ مارٹم اگزامنیشن ہے","لفظی معنی موت کے بعد","کرنا ہونا کے ساتھ"]
Post-mortem پوسْٹمارْٹَم
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
پوسٹ مارٹم کے معنی
١ - عملِ جراحی، (موت کا اصلی سبب معلوم کرنے کے لیے ڈاکٹری اصول کے مطابق) لاش کو چیر کر اندرونی اعضاء کا امتحان کے لیے تجزیہ۔
"دو ڈاکٹر جو پوسٹ مارٹم میں شریک تھے . یہ کہتے تھے کہ اس بے گناہ کو کسی نے زہر دیا۔" (١٩٢٤ء، خونی بھید، ٩٧)
٢ - [ مجازا ] (گزری ہوئی بات یا حالت کا) تجزیہ۔
"اس طرح بات کی جیسے ساری زندگی کا پوسٹ مارٹم کر رہے ہوں" (١٩٦٧ء، چائے کے باغ، ١٥٠)
٣ - چھان بین۔
"ان کے اعمال و کردار کے پوسٹ مارٹم مزید تاخیر کیوں کی جائے۔" (١٩٧٣ء، متاعِ لوح و قلم، ٢٢٠)
پوسٹ مارٹم english meaning
post martoman adopted childautopsyexaminationpost morten