پوسٹ[2] کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word post[2] meanings and details
پوسٹ[2] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پوسْٹ (و مجہول) }
تفصیلات
iانگریزی سے اردو میں داخل ہوا۔ اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٨ء کو "فصل گل آئی یا اجل آئی" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Post "," پوسْٹ"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : پوسْٹیں[پوس (و مجہول) + ٹیں (ی مجہول)]
- جمع استثنائی : پوسْٹْس[پوسْٹْس (و مجہول)]
پوسٹ[2] کے معنی
١ - (پولیس وغیرہ کی) چوکی۔
"ہرے رنگ کی طویل لگژری کوچ، چیک پوسٹ کی بے رونق عمارت کے نیچے منتظر کھڑی تھی۔" (١٩٧٨،ء فصلِ گل آئی یا اجل آئی، ٧٩)
٢ - نوکری، اسامی؛ عہدہ۔
"ان ہی دنوں ایک مشہور بنک آفیسر کی پوسٹ کے لیے اخبار میں اشتہار آیا۔" (١٩٨٢ء، |روزنامہ نوائے وقت| ٢٠ جنوری، ٩)
پوسٹ[2] کے مترادف
اسامی, عہدہ
پوسٹ[2] or post[2] english Translation
["police post"]