پٹا کے معنی

پٹا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَٹ + ٹا }

تفصیلات

iسنسکرت میں اسم |پٹہ| سے ماخوذ |پٹّا| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٧٥ء میں |نوطرز مرصع" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(امر) پٹانا کا","(ماضی) پٹینا کی","(مصر۔ عص) قدیم ممفس کا سب سے بڑا دیوتا جو انسان کی شکل کا تھا","ایک قسم کی دودھاری تلوار","پٹانا کا","پھری اور گدکا","تختہ جس پر ہندو بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں","چوڑی لکیر","لمبی تلوار","لکڑی کی تلوار"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : پَٹّے[پَٹ + ٹے]
  • جمع : پَٹّے[پَٹ + ٹے]
  • جمع غیر ندائی : پَٹّوں[پَٹ + ٹوں (و مجہول)]

پٹا کے معنی

١ - (چمڑے یا کپڑے وغیرہ کا) حلقہ جو پالتو جانور کے گلے میں ڈالتے ہیں، قلاوہ۔

|جس کتے کے گلے میں پٹا نہ پڑا ہو گولی مار دی جائے۔" (١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ٤٧)

٢ - چپراس، وہ پیٹی جو چپراسی یا سپاہی کمر میں باندھتا یا کندھے سے لٹکاتا ہے، کمر کسنے کا چمڑا یافیتہ وغیرہ۔ (فرہنگِ آصفیہ، 499:1)

|دونوں پلٹنوں کے نشان کے پٹے پرانے ہو گئے ہیں نئے بنوا دیئے جائیں۔" (١٩٣٠ء، بہادرشاہ کا روزنامچہ، ١٧٢)

٣ - چمڑے یا سوت یا دھات وغیرہ کا فیتہ جو مشین کے ان پہیوں میں ڈالتے ہیں جن سے وہ چلتی ہے۔

|اس دھکے کو قبول کرنے کے لیے پراپلر شیفٹ پر ایک مضبوط پٹا لگایا جاتا ہے۔" (١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ١١١)

٤ - کامدار جوتی کا وہ کپڑا یا بانات کا ٹکڑا جس پر کام بنا ہوتا ہے۔(فرہنگِ آصفیہ، 499:1)

|پٹہ، ہیکل، پاکھر، گنڈا، سنہری روپہلی جواہر جڑا۔" (١٨٥٧ء، گلزارِ سرور، ٥)

٥ - گھوڑے کے چہرے کا ایک آرائشی ساز، سربند (جس میں دہانہ، سیس، کباڑی گن سرا، گل تھئی اور نکوا شامل ہیں، پوزی؛ مہرہ، سرود آلی۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 39:5

پٹا english meaning

the collar of a horse or of a doggirth of a horseپٹہ N.M. ; A wooden scimitar or foil a cudgel ; cudgel-play ; foil ; wooden scimitar cudgela deed of leaseA dog-collara horse|s girtha lock of haira player at diceA wooden scimitar or foil a cudgeldiscourselocalresidentspeechstationarystrap and badgetalkword

شاعری

  • کسی ہے کہنیوں تک آستیں چولی مسکنی ہے
    ہے تس پر لٹ پٹا پٹھیا ہا ہا ہا ہا ہا ہا
  • دو چشمت بچھو و خونریز ابرو
    وو بانکی زلف مشکینش پٹا ہے
  • مغرور نہ ہو تلواروں پر مت بھول بھرو سے ڈھالوں کے
    سب پٹا توڑ کے بھاگیں گے منھ دیکھ اجل کے بھالوں کے
  • پٹا پٹی کا ہے خیمہ ترے لیے استاد
    یہ اس کے بیچ سیاہ و سفید رنگ نہیں
  • نہ بانا نہ پٹا نہ لانبی کٹار
    سو کردی فرنگ ہور کتےباگدار
  • پٹا پٹی کے یہ فراش باندھ کندے دار
    پہر تویزوں کے ناگے منے بجاے ازار
  • لائے تھے ہم تو عمر پٹا یاں لکھا ولے
    جب سیاہی پر سفیدی چڑی تب خبر پڑی
  • خدا حافظ فغاں کس پیچ میں آیا ہے دل میرا
    وہ چیرا لٹ پٹا رہ رہ کے مجھ کو یاد آتا ہے
  • چمن میں کل ہزاروں عندلیبوں کا ہوا جھرمٹ
    گلابی رنگ کا سر سے دو پٹا اس کے تھا لپٹا
  • آتش سے لے عشق کا چٹا کا
    کثرت کا تو پھوڑ دے پٹا کا

محاورات

  • آنکھیں پٹ پٹا جانا
  • آنکھیں پٹ پٹانا یا پٹر پٹر مارنا
  • اونٹ ‌سستا ‌ہے ‌پٹا ‌مہنگا ‌ہے
  • اونٹ سستا ہے پٹا مہنگا ہے
  • بر میں لپٹا ہونا یا لپٹنا
  • پلکیں پٹ پٹانا
  • پٹا پھیر کرنا
  • پٹا تڑاجانا یا تڑانا
  • پٹاپٹے کے ہاتھ دکھانا یا نکالنا
  • پٹاخ سے بولنا

Related Words of "پٹا":