پٹھو کے معنی
پٹھو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پِٹھ + ٹُھو }
تفصیلات
iسنسکرت میں اسم |پرشٹ + اُک| سے ماخوذ |پِٹھو| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٢ء میں "خدائی فوجدار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک فرضی آدمی جو بچے كھیل میں اپنے پیٹ میں فرض كرلیتے ہیں","پچھ لگو","پشت پناہ","جب کسی کھیل میں لڑکے دو فریق بنائیں اور ایک فریق میں ایک لڑکا کم رہے تو اُس فریق میں سے ایک لڑکا دو کا کام کرتا ہے یہ دوسرا فرضی شخص پٹھو کہلاتا ہے","حاضر جواب","خیر خواہ","دم چھالا","منہ چڑھا","ہر وقت ساتھ رہنے والا"]
پرشٹ+اُک پِٹُّھو
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع ندائی : پِٹُّھوؤ[پِٹھ + ٹُھو + او (و مجہول)]
- جمع غیر ندائی : پِٹُّھوؤں[پِٹھ + ٹُھو + اوں (و مجہول)]
پٹھو کے معنی
|ان کے پٹھو ہندوستان کی کسی جامع مسجد کے امام تو بنائے جا سکتے ہیں، لیکن مسلمانوں کے خلیفہ نہیں ہو سکتے۔" (١٩٢١ء، تقاریر مولانا ظفر علی خان، ٨)
|ہمارے ساتھ جو لوگ پٹھو رہتے ہیں ان کی نسبت کوئی ممانعت نہیں ہے، خوب دل کھول کر روئیں۔" (١٨٩٢ء، خدائی فوجدار، ٤٧:١)
|اب جو شیخ جی بغیر پٹھو کے گلی میں اکیلے دکھائی دیئے تو لوگوں میں چرچے ہونے لگے۔" (١٩٥٤ء، پیرِ نابالغ، ٨٩)
|پٹھو کی تعداد مقرر کر لی جاتی ہے کہ سو لال کا ایک پٹھو ہو گا جس کے پٹھو زیادہ ہوتے وہ فریق جیت جاتا۔" (١٩٦٢ء، |ساقی" کراچی، جولائی، ٤٧)
وردی ٹوپی کی آن نئی پیٹی پٹھو کی شان نئی (١٩٧٣ء، روزنامہ |مشرق| کراچی، ٧ مئی، ١٠)
|پہلوان - اپنے اکھاڑے کو جگاتے اور پٹھوؤں کو تیار کرتے رہتے ہیں۔" (١٩٢٥ء، اسلامی اکھاڑا، ٢٣)
|یونان - انگلستان کا پٹھو بن کر انگلستان کی عافیت سوز پالیسی پر عمل درآمد کرتا رہا۔" (١٩٢٣ء، خطبۂِ صدارت، محمد علی، ٤١)
پٹھو english meaning
stoogecamp follower(old use) playmate (in children’s game)(in children|s game)(old use) playmatecampfolloweron arrivalon receipt
محاورات
- پیٹ میں پٹھو