پٹی کے معنی

پٹی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَٹ + ٹی }

تفصیلات

iسنسکرت میں اسم |پٹ + اِکا| سے ماخوذ |پٹی| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٢٥ء میں |سیف الملوک و بدیع الجمال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کی پگڑی کی بندش","ایک لمبا مگر کم چوڑا کپڑے کا ٹکڑا","پتوں کی بنی ہوئی رکابی جس پر ہندو کھانا کھاتے ہیں","تماشا گاہ کا پردہ","ضربات پر باندھنے کا کپڑا","نواڑ کاٹکڑا","ٹاٹ کا لمبا ٹکڑا","کاغذ کا کم چوڑا مگر لمبا ٹکڑا","کاغذ کی لمبی دھجی جو کنکوے میں ڈال دیتے ہیں","کپڑا سینے میں کم چوڑا لمبا ٹکڑا جو کپڑے کو بڑا بنانے کے لئےڈالتے ہیں"]

پٹّ+اِکا پَٹّی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : پَٹِّیاں[پَٹ + ٹِیاں]
  • جمع غیر ندائی : پَٹِّیوں[پَٹ + ٹِیوں (و مجہول)]

پٹی کے معنی

١ - کاغذ کپڑے یا ٹاٹ وغیرہ کی لمبی دھجی جو کم چوڑی ہو۔

|اس میں سے پٹی اترے گی، اس کی کلیاں کرتوں کی ہو جائیں گی۔" (١٩١٦ء، اتالیق بی بی، ٤١)

٢ - وہ کم عرض کپڑا جو کسی (خصوصاً زخمی) عضو پر باندھا جائے۔

|١ مئی کو آنکھ پر عملِ جراحی ہوا تھا، پرسوں پانچویں دن پٹی کھُل گئی ہے۔" (١٩١١ء، مکتوباتِ حالی، ١٢٨:١)

٣ - اونی یا سوتی فیتہ نما کپڑا جسے سردی یا تھکاوٹ سے بچنے کے لیے پنڈلیوں پر باندھتے ہیں۔

|ہم نے ڈرل میں شرکت سے پہلے فوجی کیڈٹ کو بوٹ، پٹی، نمبر، بٹن، پیٹی، فلیش وغیرہ دکھا لی تھی۔" (١٩٦٦ء، بجنگ آمد، ٢٨)

٤ - کاغذ کی وہ رنگین دھجی جو کنکوے میں آڑی ڈال دیتے ہیں۔ (فرہنگِ آصفیہ، 504:1)

|دو ٹکڑے پٹیوں کے جو تم - چھوڑ گئے ہو، ان میں مَیں نے چاہا تھا کہ ایک چھوٹا کوٹ میرا بَن جائے۔" (١٩٠١ء، مکتوباتِ حالی، ٣١٥:٢)

٥ - پٹو کی قسم کا ایک کم عرض اونی کپڑا۔

|بچے سنبھالیں یا ہر وقت بیمار کی پٹی سے لگی بیٹھی رہیں۔" (١٩٢٦ء، چچا چھکن، ٧٨)

٦ - پلنگ یا تخت وغیرہ کا بازو (جو سرہانے اور پائنتی کے پائے کی چول میں بٹھایا جاتا ہے)۔

|چیٹی پٹیوں کی چھتیں جا بجا موجود ہیں۔" (١٩٣٢ء، اسلامی فنِ تعمیر، ٥٠)

٧ - پتلے دَل کی چوڑی کَڑی، تختہ۔

|اب اس پٹی میں دوسرا نمبردار ہندو مقرر ہوا۔" (١٩٠٤ء، عصر جدید، جون، ٢٤٤)

٨ - پگڑی کی وہ بندش جس میں دوپٹے کو عرض میں تہہ کر کے پرت پر پرن اس طرح گھمایا جائے کہ ہر نچلے پرت کا کوئی دو انگل سرا خالی رہے، دستار کی ایک قسم کی بندش۔ (فرہنگِ آصفیہ، 504:1)

|چنائی میں ایک ردا توڑے کا اور ایک ردا پٹی کا لگایا جاتا ہے۔" (١٩١٣ء، انجینئرنگ بُک، ٢٧)

٩ - پورے گاؤں کا کوئی حصہ؛ تھوک یا محال کا کوئی جزو۔

 نورِ افشاں اسقدر گرد سواری ہو گئی تم نے گھوڑے کو جو پٹی دی کناری ہو گئی (١٨٤٧ء، کلیات منیر، ٢٦٠:١)

١٠ - [ تعمیر ] اوسط درجے کا داسہ بنانے کے لائق پتھر کی سل، یہ عموماً 3x1x5 کی ہوتی ہے۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 53:1)

|بلور کا حلقہ کہ جس میں لالے کی پٹیاں پڑی تھیں۔" (١٨٠٢ء، نثر بے نظیر، ٨٨)

١١ - لمبائی کی طرف سے ردے میں اینٹ لگانے کا طریقہ۔

 تری پٹی جو سر کی خال ماتھے کا نکل آیا سمائے حسن سے بادل ہٹا تارا نکل آیا (١٨٨٤ء، قدر، کلیات، ١٠٦)

١٢ - گھوڑے کی لانبی اور سیدھی دوڑ، طولانی دوڑ۔ (فرہنگِ آصفیہ، 504:1)

|پیتل سے بہت ہی خوبصورت سجاوٹ کی چیزیں بنائی جا سکتی ہیں - عمارتی سامان - گرل، جالیاں، ضروری پٹیاں وغیرہ۔" (١٩٦٠ء، دھاتوں کی کہانی، ٨٩)

١٣ - حاشیہ، کنارہ۔

 پڑھائی جب انہیں اسلام نے پٹی اخوت کی تمامی رنجشیں تھیں در پسِ دیوار نسیانی (١٩٠٠ء، مجموعہ نظم بے نظیر، ١٣٤)

١٤ - بالوں کی تہہ جو تیل اور گوند پانی وغیرہ سے ماتھے پر جاتے ہیں۔

 کچھ پکتا ہے کچھ بھنتا ہے پکوان مٹھائی پٹی ہے جب دیکھا خوب تو آخر کو نہ چولھا بھاڑ نہ بھٹی ہے (١٨٣٠ء، نظیر، کلیات، ٢٢٤:٢)

١٥ - صف، قطار۔ (فرہنگِ آصفیہ، 504:1)

 زچہ سر سے ایک پٹی زر لفت کی تھی باندھے ہوئے شاد بیٹھی ہوئی (١٨٤٥ء، حکایتِ سخن سنج، ٦)

١٦ - کسی دھات یا لوہے وغیرہ کی پتی۔

|وہ اردن کے کنارے، غازہ کی پٹی اور گولان کی پہاڑیوں کو کسی صورت میں چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔" (١٩٧٠ء، روزنامہ |جنگ| کراچی، ١٥ فروری : ٣)

١٧ - لوح، تختی۔ (پلیٹس)

|دھرے میں ایک اور پٹی کام چلانے کے لیے جڑوائی۔" (١٩٣٥ء، اجنتا کی نقاشی (دیوان))

١٨ - [ بنائی۔ ] تانا بننے کا اڈا۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 61:2)

|سونے کے طوق کا چاند - فنس کی پٹی کے پاس ٹوٹ کے گر پڑا تھا۔" (١٩٣١ء، رسوا، خورشید بہو، ٢٤)

١٩ - سبق، درس؛ حروف تہجی کا سلسلہ، کسی حرف سے بننے والے الفاظ کا سلسلہ۔

|لوگ پہاڑوں کے دروں میں پٹی لگا رکھتے ہیں - جالے کی طرح درختوں پر بھی لگا دیتے ہیں، ایک پٹی مرغابی پکڑنے کے لیے بھی - پانی کے باہر لگاتے ہیں جسے دبنجی کہتے ہیں۔" (١٨٩٧ء، سیرپرند، ٢٨)

٢٠ - وہ تعلیم یا نصیحت جو بری نیت یا ذاتی غرض سے دی جائے بہکاوا، جھانسا، دم دلاسا۔ (شبدساگر، 2774:6)

 جڑت کے طبق پر یک اسمان تھے پھر اس میانے تکٹے پٹیاں پان کے (١٦٢٥ء، سیف الملوک و بدیع الجمال، ١٦٨)

٢١ - گڑیا شکر کے جمے ہوئے تاربند قوام کو پھینٹ کر قلم کی شکل میں بنائی ہوئی مٹھائی کا نام جس پر اکثر تل چڑھے ہوتے ہیں، سیوگی، گٹا، پتی۔

|گانا ہو یا کویتا، دونوں کی بنیادی پٹی چوبیس چوبیس ماترائیں ہیں جنہیں مختلف راگ میں بانٹا جاتا ہے۔" (١٩٦١ء، ہماری موسیقی، ١٥٣)

٢٢ - کنکوے کی ڈور لپیٹنے کا خاص طریقہ۔ (جامع اللغات، 41:2)

|بخلاف اس کے چوپٹیاں کہ نام ایک محلے کا ہے اس میں نون کا حذف سراسر ناروا ہے۔" (١٨٦٧ء، ہنگامۂ دل آشوب، ١١٠)

٢٣ - وہ کپڑا جو زچہ اور بچے کے سر پر پیدائش کے بعد چند روز تک باندھتے ہیں، سربند۔

|اس ساحلی پٹی کے اوپر شمالاً جنوباً سات ہزار فٹ بلند پہاڑیوں کا سلسلہ ہے۔" (١٩٥٩ء، وادیءِ سندھ کی تہذیب، ١٨)

٢٤ - لنگوٹ۔ (نوراللغات، 41:2)

٢٥ - پہاڑ سے ایک طرف نکلی ہوئی چھوٹی پہاڑی، پہاڑی سلسلہ۔

٢٦ - لمبا فیتہ نما کپڑا جس کے بیچ میں دھات کا طفرا لگا ہوتا ہے جو کسی محکمے کی نشاندہی کرتا ہے اورجسے چپراسی پگڑی کے اوپر باندھتے ہیں۔ (جامع اللغات، 41:2)

٢٧ - روش، پٹری؛ جانب، طرف؛ مسطر رولر؛ باب، فصل۔ (جامع اللغات، 41:2)

٢٨ - بانس یا لکڑی کا لمبا اور پتلا ٹکڑا جو ایک بڑے ٹکڑے کے ساتھ لگایا جاتا ہے۔

٢٩ - پہیے کا ارّہ؛ گاڑی وغیرہ کے بازو کا حصہ۔

٣٠ - لکڑی کا تختہ جس پر بڑھی دوسری لکڑی رکھ کر چھیلتے ہیں۔ (جامع اللغات، 41:2)

٣١ - ایک قسم کا جال جو سوت کا بنا ہوتا ہے اور اس سے کبوتر، بٹیریں وغیرہ پکڑتے ہیں اس کے علاوہ شکاری پرند متلا باز جرہ وغیرہ پکڑنے کے کام میں بھی آتا ہے۔

٣٢ - پان کا ٹکڑا، بِیڑا۔

٣٣ - فہرست، چندے کی فہرست۔ (جامع اللغات، 41:2)

٣٤ - ایک قسم کا زیور جو پگڑی میں لگایا جاتا ہے، پیر کا زیور جو پازیب کی قسم کا ہوتا ہے البتہ اس میں گھنگرو وغیرہ نہیں ہوتے۔ (شبدساگر، 2775:6)

٣٥ - [ موسیقی ] وہ اصلی یا بنیادی ماتراؤں کا مقرر و محدود سلسلہ جس پر شاعری، موسیقی یا گانے مرتب ہوتے ہیں۔

٣٦ - گلی، لین۔ (انگلش اردو ملٹری گلوسری، 69)

٣٧ - محلہ، کوچہ (عموماً بحالتِ ترکیب) جیسے : ایوپٹی؛ چوپٹیاں وغیرہ۔

٣٨ - کشتی کے دو منزلے کی چھت یا تختوں کا فرش۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 168:5)

٣٩ - ہموار لمبا علاقہ۔

پٹی کے جملے اور مرکبات

پٹی دار, پٹی داری

پٹی english meaning

bandagestrip (of cloth)side of the bedcalligraphy lessonparted hairrowlinea kind of crisp sweetmeattablettutoring (of witnesses)(writing) tabletcajolingcoaxingcompensationexchangeintentopinionreductionto ascertain the opinion ofto gauge the view (of)trickerytutoring (of witness)writing tablet

شاعری

  • رکھ حسن سے بعد خط کے بوسے کی طلب
    کرتا ہے گا وصول پالا پٹی
  • پھردر دل پر مرے تقویٰ کی پٹی باندھ دی
    آنکھ پر شوق لقاے ھق کی پٹی بنادھ دی
  • جنس اعلیٰ کوئی کھٹولا کھاٹ
    پاے پٹی رہے ہیں جن کے پھاٹ
  • پٹا پٹی کا ہے خیمہ ترے لیے استاد
    یہ اس کے بیچ سیاہ و سفید رنگ نہیں
  • ہے ضروری لیڈروں میں غیرت و تقوٰی و دیں
    خود جو ان میں نقص ہو تو ہے یہ اے اکبر پٹی
  • مجھے اس شہر میں لے جاکے قاتل قتل کرنا تو
    نہ پٹی باندھنے کا ہو جہاں دستور آنکھوں پر
  • کچھ پکتا ہے کچھ بھنتا ہے پکوان مٹھائی پٹی ہے
    جب دیکھا خوب تو آخر کو نہ چولھا بھاڑ نہ بھٹی ہے
  • پھر درد دل پر مرے تقویٰ کی پٹی باندھ دی
    آنکھ پر شوق لقاے حق کی پٹی باندھ دی
  • پڑھی ہے جس نے کہ اس کی پٹی
    وہ پٹی سے سر پٹک رہا ہے
  • زلفیں بنا رہے ہیں رشک پری بنیں گے
    اّڑنا ہے پرلگا کر پٹی نکالتے ہیں

محاورات

  • آ بے سونٹے تیری باری‘ کان چھوڑ کنپٹی ماری
  • آؤ دوگانہ چٹکی (پڑوسن چپٹی) کھیلیں خالی سے بیگار بھلی
  • آبے سوٹے تیری باری کان چھوڑ کنپٹی ماری (پڑ پڑی جھاڑی)
  • آنکھ میں پٹی باندھنا
  • آنکھوں پر پٹی باندھ لینا
  • آنکھوں پر پٹی باندھنا
  • آنکھوں پر پٹی بندھنا
  • آنکھوں سے پٹی باندھنا
  • اس نر سے تم ملو نہ کوئی۔ جاکو دیکھو کپٹی ڈھوئی
  • الٹی پلٹی پٹی پڑھانا

Related Words of "پٹی":