پچکاری کے معنی
پچکاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پِچ + کا + ری }
تفصیلات
iہندی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں سب سے پہلے ١٧١٣ء میں |دیوانِ فائز دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آب دزدک","آلہ رنگ پاشی","ایک آلہ جس میں کسی رقیق چیز کو ایک دستے کے ذریعے کھینچ کر پھر دستے کو زور سے دبا کر باہر نکالا جاتا ہے یہ آلہ ایک لمبی نوکدار نالی ہوتی ہے جس کے اندر ایک پھنسا ہوا ڈاٹ دستے کے ذریعے اونچا نیچا کیا جاتا ہے دستے کو باہر کھینچنے سے نالی کے اندر خلا پیدا ہوتا ہے اور ہوا کے دباؤ کی وجہ سے رقیق مادہ نالی میں پڑھ جاتا ہے۔ اس سے زخم یا کان دھوتے ہیں","ایک ظرف کا نام جس کی نلی میں ایک ڈنڈی نکلی اور گھسی ہوئی ہوتی ہے اس کے ذریعے سے پانی پر داب پڑ کر دور تک دھار جاتی ہے۔ بعض امراض کے واسطے بھی اس سے کام پڑتا ہے مثلاً دردِ گوش اور سوزاک میں اس کے ذریعے سے اندر دوا پہنچائی جاتی ہے","پان کی پیک جو منہ سے دھار مار کر پھینکی جائے","پیار کی آواز","حقنہ کرنے کا آلہ جس کے آگے ربڑ کی ایک نالی لگی ہوتی ہے جس سے مقعد میں پانی داخل ہوتا ہے","دم گیر","دم کلا","منہ سے جو پان کی پیک دھار باندھ کر پھینکیں تو وہ بھی پچکاری کہلاتی ہے"]
پچکاری پِچْکاری
اسم
اسم آلہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : پِچْکارِیاں[پِچ + کا + رِیاں]
- جمع غیر ندائی : پِچْکارِیوں[پِچ + کا + رِیوں (و مجہول)]
پچکاری کے معنی
وہ آتا ہے ذرا پچکاری روکو مبادا ریشِ زاہد پر پڑے رنگ (١٩٠٧ء، دفترِ خیال، ٧٥)
|ڈاکٹر نے پچکاری سے پیٹ صاف کیا۔" (١٨٨٥ء، محضات، ٢٤٤)
|ڈاکٹر تصدق حسین کا علاج تھا، انہوں نے ابھی آن کر بانہہ میں پچکار دی۔" (١٩٢٤ء، سرابِ عیش، ٥٥)
پچکاری english meaning
The act of strokingpatting; A squirtsyringeclysterenemacaresskiss from a distancesquirtto embezzleto misappropriate
شاعری
- جیوں جھڑی ہر سو ہے پچکاری کی دھار
دوڑتی ہیں ناریاں بجلی کے سار - جو کچھ کہاتی ہے ابلا بہت پیا ماری
چلی ہے اپنے پیا پاس لے کے پچکاری - جیوں جھڑی پر سُو ہے پچکاری کی دھار
دوڑتی ہیں ناریاں بجلی کے سار
محاورات
- پچکاری دینا
- پچکاری لینا
- پچکاری مارنا