پھبن کے معنی

پھبن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَھبَن }

تفصیلات

iہندی سے اردو میں اصل ساخت اور مفہوم کے ساتھ داخل ہوا۔ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٧٢ء کو "دیوانِ فغاں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["دیکھئے: پھب"]

پھبن پَھبَن

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

پھبن کے معنی

١ - چھب، خوبی، سج دھج، زیبائش۔

 خفا ہے شان خود بینی سے کیا شوق خود آرائی اٹھائے پردہ دکھلائے تو زیور کی پھبن کوئی (١٩١٩ء، رعب، کلیات، ١٦٧)

پھبن کے مترادف

زیبائش, سجاوٹ, چھب

آرائش, آرایش, ادا, انداز, تناسب, جھاگ, چھب, خوبصورتی, خوشنمائی, رونق, زیبائش, سجاوٹ, سوبھا, موزونی, موزونیت, کف

پھبن english meaning

gracecharmcurrentdecorationenactedin force (as a law)Ornament

شاعری

  • شب گئیں آنکھیں جھپک اس برق وش کو دیکھکر
    آگیا پردے سے باہر اس پھبن سے دفعتاً
  • ہو پھبن بالی کی ایسی کہ اگر دیکھے تو
    غم کدا جانے لگے کیا ترے بالے جی کو
  • دیکھا ہے جسنے اوس کو وارفتہ ہو گیا ہے
    چھلبل میں وہ پری ہے حورا ہے وہ پھبن میں
  • دیکھی ہے نورتن کی پھبن جب سے ڈنڈ پر
    پھر آگیا ہے وہ بت کار گھمنڈ پر
  • چلا ہے بن کے کہاں شوخ اس پھبن سے دھواں
    کہ جائے آہ نکلتا ہے یہاں دہن سے دھنواں
  • تمہرے در پہ میں دھونی رما کے بیٹھوں کیا
    چلے ہو آج کدھر بن کے اس پھبن سے دھواں
  • وائے رے وائے رے پھبن دیکھو
    چال دیکھو ذرا ڈھلن دیکھو

محاورات

  • صورت پر پھبنا

Related Words of "پھبن":