پھسلانا کے معنی

پھسلانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پُھس + لا + نا }

تفصیلات

iہندی سے اردو میں اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ داخل ہوا۔ بطور مصدر استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اغوا کرنا","بچے کی ناز برداری کرنا","بھگا لے جانا","جھانسا دینا","دام میں لانا","دم دینا","دھوکا دے کر خوش کرنا","رضا مند کرنا","غلطی کرانا","گناہ کرانا"]

پُھسلانا پُھسْلانا

اسم

فعل متعدی

پھسلانا کے معنی

١ - بہکانا، گمراہ کرنا، دھوکا دے کر خوش کرنا۔

"ایک کو فریب دیا اور اس کو پھسلاتا رہا" (١٨٦٦ء، تہذیب الایمان (ترجمہ)، ٥٦٥)

٢ - [ مجازا ] اغوا کرنا، بھگا لے جانا۔

 لجا اس کو پھسلا کے تو اپنے گھر بلا قاضی کوں اور وہاں عقد کر (١٦٠٩ء، قطب مشتری، ٩٧)

٣ - بھلاوا دینا، بہلانا، (کسی طرف سے) توجہ ہٹانا، بہکانا۔

"مرد. عورتوں کو جلدی اپنی چاپلوسی سے پھسلا سکتے ہیں" (١٩٠٤ء، خالد، ٩٣)

٤ - (دل فریب باتوں سے) خوش کرنا۔

"میرے حسن کی تعریف میں تم نے جو فلسفہ بیان کیا ہے وہ مجھے پھسلانے کے لیے خوب ہے" (١٩٤٠ء، ساغرِ محبت، ٦٠)

٥ - کسی سے نرمی سے بات کرنا۔ (پلیٹس)

"جب سے حضرت شہید ہوئے تھے ہمیشہ پوچھتی تھی کہ ابن ابی . پھوپھیاں اسے روز پھسلاتی تھیں" (١٧٣٢ء، کربل کتھا، ٢٧٣)

٦ - [ مجازا ] بچوں کو چپ رکھنے کے لیے کسی طرح ان کا دھیان دوسری طرف کرنا، بہلا کر خاموش اور مطمئن کرنا، بھلاوا دینا۔

 نامہ بر پھسلانہ پیغامِ زبانی سے مجھے لااگر لایا ہے نامہ کوئی میرے نام کا (١٨٦١ء، دیوان ناظم، ٥١)

٧ - منانا، اطمینان دلانے کے لیے منت سماجت کرنا یا میھٹی میھٹی باتوں میں لگانا۔

پھسلانا english meaning

(lit.)"to speak softly to"; to coax; to amusediverthumourfondle; to cajolewheedleenticeseducedecoy[A~ حفاظت]a courta departmenta tribunalan officeguardedimmuneprotectedsafesecureshelteredto allureto amuseto cajoleTo cause to slipTo coaxto enticeto flatterto fondleto wheedle

محاورات

  • باتوں میں پھسلانا یا پھنسانا

Related Words of "پھسلانا":