پھسلن کے معنی
پھسلن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پِھس + لَن }
تفصیلات
iہندی سے ماخوذ مصدر |پھسلنا| میں علامت مصدر |نا| کا |ا| حذف کرنے سے |پھسلن| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٣٠ء کو "کلیاتِ نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پاؤں پھسلنے کی جگہ رپٹنے کی جگہ","پاؤں رپٹنے کی جگہ","رپٹنی زمین"]
پھسَلْنا پِھسْلَن
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
پھسلن کے معنی
١ - پھسلنا کی کیفیت و حالت، چکنا ہونے کی وجہ سے (کسی مقام کی) یہ کیفیت کہ وہاں پاوں نہ ٹھہرے اور انسان گِر جائے، پھسلنے کی جگہ، رپٹن۔
"حلال خوری . گھر میں آئی پھسلن کی وجہ سے پاؤں اس غریب کا پھسلا" (١٩٢٣ء، اہلِ محلہ اور نااہل پڑوسی، ١٣)
٢ - فریفتہ ہونے کی کیفیت، مائل یا راغب ہونے کی حالت و کیفیت، فریفتگی۔
"اے دنیا. تیری پھسلن سے اپنے آپ کو بچا چکا ہوں" (١٩٧٢ء، جلوۂ حقیقت، ٧٣)
پھسلن english meaning
slippingsliding; slipperiness; erringsliperrorslippery groundto be safe and sound
محاورات
- پائے نگاہ (نظر) کا پھسلنا
- نگاہیں پھسلنا۔ جانا۔ چار ہونا
- ہاتھ سے دل پھسلنا یا جانا