پھٹنا کے معنی

پھٹنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَھٹ + نا }

تفصیلات

iسنسکرت میں لفظ |سپٹ| سے ماخوذ |پھٹ| کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت علامتِ مصدر |نا| ملنے سے |پھٹنا| بنا۔ اردو میں بطور مصدر استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(دودھ) پانی علیحدہ ہونا","(گھوڑے کا) باگ کے اشارے کے خلاف جانا","جدا ہونا","چاک ہونا","دریدہ ہونا","دیکھئے: پھوٹنا","شق ہونا","شگاف ہونا","علیحدہ ہونا","ٹکڑے ٹکڑے ہونا"]

سپٹ پَھٹْنا

اسم

فعل لازم

پھٹنا کے معنی

١ - شق ہونا، شگاف پڑنا، (سطح متصل میں) دراڑ آنا، کٹ جانا۔

"دل میں کہتا تھا کہ زمین پھٹ جاتی تو میں سما جاتا۔" (١٩٠٤ء، مقالاتِ شبلی، ١٢٧:١)

٢ - (جلد کا) تڑقنا، بوائی پڑنا۔

 جب پھٹ کے انگلیوں سے ٹپکنے لگا لہو پہنچا سزا کو میں یہ پکارا وہ کینہ خو (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٢٢٩:١)

٣ - (کپڑے وغیرہ کا) چاک ہونا۔

 فگار ہو گئے تلوے بہت چبھے کانٹے الجھ کے رہ گیا پھٹ پھٹ کے گومتۂ داماں١٩٢٧ء، شاد، سروش ہستی، ١٣

٤ - (پرانے ہو جانے کی وجہ سے) پارہ پارہ ہونا۔ (پلیٹس)

 بڑھ کر کسی جرار کو ہٹتے نہیں دیکھا گھوڑے کو کسی باگ پہ پھٹتے نہیں دیکھا (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٢٨٥:٢)

٥ - (گھوڑے کا) باگ کے اشارے کے خلاف جانا۔

 حسن شباب یار کا پھٹنا ہوا شروع گوئیاں غضب کہ ہو گیا فتنہ نیا شروع (١٩٢١ء، دیوانِ ریختی، محسن، ٥٥)

٦ - (زور میں ہونا، شدت سے ہونا (عموماً شباب، حسن وغیرہ کے ساتھ مستعمل)۔

 گر شیر و شراب ایک جانو دل پھٹنے کا غیر سے شگوں ہے (١٨٧٧ء، کلیاتِ فلق، ٢٢٠)

٧ - نفرت ہونا، بیزاری ہونا (دل کے ساتھ)۔

"اس کی جدائی سے میرا کلیجہ پھٹتا ہے۔" (١٩٦٥ء، ہماری پہیلیاں، ٣٩)

٨ - شدید تکلیف یا دکھ ہونا (کلیجہ وغیرہ کے ساتھ)۔

 زمین مرکز ثقل سے ہٹ گئی تھی وہ محور سے گویا کہ پھٹ کر چلی تھی (١٩٠٥ء، بھارت درپن، ٦)

٩ - کسی مقرہ راستے یا مرکز سے ہٹنا۔

"جب وہ پھٹ جائیں اور پانی غلیظ ہو جائے تو اسی کو چھان کر قدرے شربت ملا کر پلائیں۔" (١٩٣٣ء، حمیات اجامیہ، ١٥٣)

١٠ - کسی اناج کا ابل کر کِھلنا۔

"خیمے سے نکل کر کئی تیر چلائے لیکن سب پھٹ کر ادھر ادھر نکل گئے۔" (١٩٠٦ء، سوانح مولانا روم، ٣٢)

١١ - (اجزا یا افراد کا) بکھرنا، منتشر ہونا، ایک دوسرے سے الگ ہونا۔

"روشنی کا بند ہونا تھا کہ گولے پھٹنے لگے۔" (١٩٤٥ء، موت سے پہلے ، ١٦)

١٢ - کسی گولے وغیرہ کا آواز کے ساتھ اپنے خول سے باہر نکلنا، کسی آتش گیر مادے کا آواز کے ساتھ بھڑکنا۔

"سیاہ پھٹکری کا محلول سوڈے کے محلول میں ڈالتے ہی مسالہ پھٹ کر بے کار ہو جائے گا۔" (١٩٤٠ء، معدنی دباغت، ٧٠)

١٣ - (کسی چیز کے) قوام کا بگڑنا، (کسی رقیق چیز کا) اجزاء کا جدا ہونا۔

"باہر جا کر تین راستے پھٹتے ہیں۔" (١٩٠٥ء، یادگار دہلی، ٧٦)

١٤ - متفرع ہونا، بٹنا، نکلنا، شاخ در شاخ ہونا۔ الگ الگ ہونا۔

"اس نے اپنے ملکی بھائیوں کو جو آپس میں پھٹے ہوئے تھے اکٹھا کر کے غیر ممالک کے مقابل صف آراء کیا۔" (١٩٠٧ء، مخزن، مارچ، ٤٣)

١٥ - (لوگوں کا) متفرق ہونا، (ٹکڑیوں اور تھوکوں میں) تقسیم ہو جانا، (گروہوں میں) بٹ جانا۔

"پدڑیاں ایسی سدھی ہوئی ہیں کہ جھلڑ سے ایک بھی پھٹ کر نہیں جاتی۔" (١٩٢٨ء، آخری شمع، ٤٢)

١٦ - (سے کے ساتھ) کترانا، الگ ہونا، جدا ہونا، گروہ جماعت یا جھنڈ سے نکل کر علیحدہ ہو جانا۔

 یعنی جب پھٹ جاویں گے ساتوں آسماں زلزلہ محشر کا ہووے گا عیاں (١٧٩٢٧، تحفۃ الحباب (قلمی نسخہ)، ٣٨)

١٧ - ریزہ ریزہ ہونا۔

١٨ - سر کے بالوں کا خشکی کی وجہ سے تڑقنا۔ (نوراللغات)۔

١٩ - (خوف سے) لرزنا۔ (پلیٹس)؛ رنجیدہ ہونا، غمزدہ ہونا۔ (جامع اللغات)۔

پھٹنا english meaning

burstcrackbreak updisperse (of colours) scatter(of milk) become sour; wear offbe tornbecome tattered; be estranged; have chilblains(of clouds) scatter(of milk)(of milk) become sourbe estrangedbecome sourbecome tattereddispersehave chilblainsplasteredwear off

محاورات

  • آسمان پھٹنا (یا ٹوٹ پڑنا)
  • انگور پھٹ جانا۔ پھٹنا یا تڑکھنا
  • پردہ پھٹ جانا یا پھٹنا
  • پو پھٹنا
  • پیٹ پھٹنا
  • چھاتی پھٹ جانا یا پھٹنا
  • چھاتی پھٹنا
  • دل پھٹ جانا یا پھٹنا
  • دل پھٹنا
  • دیدے پھٹنا

Related Words of "پھٹنا":