پیارا کے معنی

پیارا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پِیا + را }

تفصیلات

iہندی سے اردو میں اپنی اصل صورت میں داخل ہوا اور بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو"کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پریتم","خوش نما","دل کش","رشتہ دار","قابل عزت","قابل قادر","قابل قدر","قابلِ محبت","منظورِ نظر","وہ جس پر پیار آئے"]

پیارا پِیارا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جنسِ مخالف : پِیاری[پِیا + ری]","واحد ندائی : پِیارے[پِیا + رے]","جمع : پِیارے[پِیا + رے]","جمع ندائی : پِیارو[پِیا + رو]","جمع غیر ندائی : پِیاروں[پِیا + روں (و مجہول)]"]
  • ["جنسِ مخالف : پِیاری[پِیا + ری]","واحد ندائی : پِیارے[پِیا + رے]","جمع : پِیارے[پِیا + رے]","جمع ندائی : پِیارو[پِیا + رو (و مجہول)]","جمع غیر ندائی : پِیاروں[پِیا + روں (و مجہول)]"]

پیارا کے معنی

["١ - عزیز، قریب، یگانہ","٢ - معشوق، دلبر۔","٣ - [ مجازا ] بیٹا، فرزند۔","٤ - چہیتا، لاڈلا، محبوب۔","٥ - قابلِ قدر یا قریبی رشتے کا۔ (نوراللغات)"]

[" نہ کروں کیوں لحاظ دیور کا وہ مرے پیارے کا پیارا ہے (١٨٧١ء، عبیر ہندی، ٦٥)"," بسا آنکھوں میں وہ پیارا کچھ ایسا ہے کہ کیا کہیئے تصور بندھ رہا اس کا کچھ ایسا ہے کہ کیا کہیئے (١٨٤٩ء، کلیاتِ ظفر، ١١٧:٢)"," کیا بات تری خوب دیا ساتھ ہمارا آ پہنچا ہے منزل پر یہ اللہ کا پیارا (١٨٧٤ء، انیس (مہذب اللغات))"," مدت میں یہ ہم چشم ہمارا نظر آیا دل ڈھونڈتا تھا جس کو وہ پیارا نظر آیا (١٩٢٨ء، مرقع لیلٰی مجنوں، ٣٢)"]

["١ - اچھا، عمدہ","٢ - وہ جس سے محبت کی جائے۔"]

["\"اگر اس کی خواہش ہوکہ بچہ پیارا پیارا پیدا ہو تو قبل ولادت کے اس کو پیارا بناؤ۔\" (١٩٠٩ء، فلسفۂ ازواج، ٨٤)"," جو دو عالم کے پیارے ہیں وہ اللہ اور محمد ہیں تو ان پیاروں کا ہے پیارا محی الدین جیلانی (١٨٩٧ء، دیوان مائل حیدرآبادی، ٢٥١)"]

پیارا کے مترادف

پیتم, جانی, شیریں, عزیز, سہانا, مانوس, محبوب, محبت

بیگانہ, پریمی, پیتم, چاہیتا, چہیتا, خوبصورت, خوشنما, دوست, سینہی, عزیز, عمدہ, قریبی, لاڈلا, محبوب, معشوق, یار

پیارا کے جملے اور مرکبات

پیارا پیارا

پیارا english meaning

Belovedbound rounddearturbantwistedwound up

شاعری

  • صدیوں میں بھی جو گزاریں تو نہ گزرے یارو
    ہائے وہ لمحہ کہ جس میں کوئی پیارا بچھڑے
  • جنتری پتری تم سنکارا
    میں گل ہار ہمارا پیارا
  • ستارہ جان ککو پیارا جو ہو وہ مجھ کو پیارا ہے
    بس اے مہرالنسا ملکہ مری آنکھوں کا تارا ہے
  • ننھے گلے سے تیر کا روزن پدید ہے
    کیا پیارا پیارا تو مرا چھوٹا شہید ہے
  • صدقے نبی کے حالی شا عبدلا وصالی
    عاشق ہے تیرا بالی ہم جیو کا ہے پیارا
  • کہا شہ نے ہمارا خاصف النعل
    خدا کا دوست پیارا خاصف النعل
  • پیارا جو نہ تھا تو کھو گئیں کیوں
    بد راہ بھی آپ ہوگئیں کیسوں
  • نہ راکھوں تج نین میں راکھوں دل میں
    کہ توں میرا پیارا جیو کا ساتی
  • آتا ہے جب پیارا کانوں میں ڈال موتی
    رخسار کی جھلک سے دستی ہے لعل موتی
  • عروس آکر پکڑ دامن چلے نو شو ہو جب جھوجھن
    نشانی کچھ دیو منج کن سو پیارا سنبل تمھاری بھی

محاورات

  • اللہ میاں کو پیارا ہونا
  • اللہ کو پیارا ہؤا
  • اللہ کو پیارا ہونا
  • اوکھ سے گنڈیری پیاری گڑ سے پیارا گانڈا (گنا) ماں بہن سے جورو پیاری جس سے ہوئے گزارا
  • پاہنا پیارا پر ایک دو دن
  • چام پیارا نہیں‘ کام پیارا ہے
  • حق سب کو پیارا ہے
  • دھی چھوڑ داماد پیارا
  • رانی کو رانا پیارا کانی کو کانا پیارا
  • سائیں کو سانچ پیارا، جھوٹے کا مالک نیارا

Related Words of "پیارا":