پیترا کے معنی

پیترا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَیت (ی لین) + را }

تفصیلات

iسنسکرت میں لفظ |پاد + انتر + کہ| سے ماخوذ |پیترا| اردو میں بطور اسم اور گاہے بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "ترجمہ مجمع الفنون" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اندازِ استادگی","پاؤں کا نشان","چوب بازی کے انداز کے موافق قدم رکھنا","نقشِ پا","کُشتی یا پٹا کے داؤ کرتے وقت کا ٹھاٹھ"]

پاد+انتر+کہ پَیتْرا

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["واحد غیر ندائی : پَیتْرے[پَیت (ی لین) + رے]","جمع : پَیتْرے[پَیت (ی لین) + رے]","جمع غیر ندائی : پَیْتروں[پَیت (ی لین) + روں (و مجہول)]"]

پیترا کے معنی

["١ - [ سپاہ گری۔ ] کشتی یا پٹے کا داؤ کرتے وقت کا ٹھاٹ یا ڈھنگ یعنی حریف پر وار کرنے یا اس کے وار کو روکنے کے لیے خاص چال سے جسم کو چراتے اور بچاتے ہوئے آگے بڑھنا یا پیچھے ہٹنا۔","٢ - نشان قدم، (مجازاً) کھوج، سُراغ۔","٣ - [ مجازا ] ترکیب، تجویز، ڈھنگ۔"]

["\"احمد بھائی سے کُشتیاں لڑ لڑ کر اُسے نئے پیترے آ گئے تھے۔\" (١٩٦٢ء، معصومہ، ١٠٧)","\"خضران نے آ کر دیکھا تو پیترا عیار کا لگا ہوا پایا، جا کر صاحبقران سے عرض کی کہ یہ کام کسی عیار کا ہے۔\" (١٩١٧ء، گلستانِ باختر، ١٣٨:٣)","\"چوتھی کلاس تک جاتے جاتے بیسیوں منصوبے اور سینکڑوں پیترے آئندہ ترقی کے متعلق ہمارے خیال میں آئے۔\" (سوانح عمری مولانا آزاد، ١٠:٢)"]

["١ - [ مجازا ] گم، دنگ، ششدر، ہکا بکا، حواس باختہ۔"]

["\"تینوں کے ہوش پیترا ہو گئے، حواس غائب۔\" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٨٧٨:٤)"]

پیترا english meaning

the preparatory poses or movements before wrestling

محاورات

  • پیترا بدل کر خالی دینا

Related Words of "پیترا":