پیتم کے معنی

پیتم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پی + تَم }

تفصیلات

iسنسکرت میں اسم |پری + تم| سے ماخوذ |پیتم| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧١٤ء کو "دیوان فائز دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بہت یا نہایت پیارا"]

پری+تَم پِیتَم

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

پیتم کے معنی

١ - نہایت پیارا، محبوب، پریتم۔

 یا ہر کی جستجو میں پیتم کی آرزو میں کاشی سے آ رہی ہے متھرا کو جا رہی ہے (١٩٤١ء، صبحِ بہار، ١٧)

٢ - [ مجازا ] خاوند، شوہر۔

"حضرت شہربانو اور سب ازواج مطہرات نے اپنے پیتم اور حق کے دولھا کی آنسو بھری آنکھوں سے زیارت کی۔" (١٩١٦ء، محرم نامہ، ١٧٧)

پیتم کے مترادف

پیارا, پیا, صنم

پتی, پریتم, پیا, پیارا, خاوند, شوہر, عاشق, محبوب, معشوق, میاں

پیتم english meaning

woman|s sweetheartloverbelovedhusband(see under پیت N.M *)(see under پیت N.M.*)Husbandluggagemostmost belovedtravelling

شاعری

  • فدویمیں دیکھتے ہی ہوا دل سے مبتلا
    ہنستا ہوا جبب آگے سے پیتم گزر گیا
  • پیتم وہ جو ہے پریم پربین
    موجود وجود نور آگین
  • لکھوں بتیاں ارے اے کاگ لے جا
    سلو نے سانورے بیگم پیتم کے جا
  • نئیں کئی دھوم دھاری جو کہے سمجھا کے پیتم کو
    کہ دکھیا کوں بجھوہی سوں اتا بیزار کرنا کیا
  • کا کروں بیکنٹھ لے اور کلپ برچ کی جھانھ
    احمد ڈھاک سھاؤنے جو پیتم کے گل بانھ
  • کاکروں بیکنٹھ لے اور کلپ برچ کی چھانھ
    احمد ڈھاک سہاؤنے جو پیتم کے گل بانھ
  • نہیں کُنی دھرم دھاری جو کہے پیتم سوں سمجھا کر
    کہ دکھیا کوں بچھو ہی سوں اِتا بیزار کرنا کیا
  • پیتم نے قدم رنجہ کیا میری طرف آج
    یہ نقش قدم صفحہ سیما پہ لکھا ہوں

محاورات

  • پیتم بسیں پہاڑ پر اور ہم جمنا کے تیر۔ اب کا ملنا کٹھن ہے کہ پاؤں پڑی زنجیر
  • پیتم تم مت جانیو بھیا دور کا باس۔ دیہ گیا کتا رہے پران تمہاری آس
  • پیتم تیری پریت کو جھک جھک کروں سلام۔ جب سے تو سنگ نیہ کرو سنو نہ سکھ کا نام

Related Words of "پیتم":