پیر[1] کے معنی

پیر[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پَیْر }{ پِیر }

تفصیلات

iسنسکرت زبان میں اس کا تلفظ |پدِْیْر| ہے، اردو میں داخل ہوا تو آہستہ آہستہ |پَیْر| مستعمل ہوا۔ ١٨٧٦ء کو "مصباح المساحت" میں استعمال کیا گیا۔, iفارسی سے اردو میں اصل صورت و مفہوم کے ساتھ داخل ہوا۔ بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٠٠ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

پیر پِیر

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : پَیْروں[پَے (ی لین) + روں (و مجہول)]
  • جمع استثنائی : پِیران[پی + ران]
  • جمع غیر ندائی : پِیروں[پی + روں (و مجہول)]

پیر[1] کے معنی

١ - کٹے ہوئے اناج کا ڈھیر جو دانہ نکالنے کو اکٹھا کیا گیا ہو، کھلیان،انبار غلہ۔

"غیر مزروعہ زمین متصل آبادی کے یا جس جگہ پر اُپلے یا زمیندار پیر اناج کے ڈالتے ہیں"۔

٢ - اناج صاف کرنے، کولھو چلانے یا کنویں سے پانی نکالنے کے لیے بیلوں کے چلنے کی جگہ۔جامع اللغات

 ہر ایک چھوٹا بڑا سن سن کر یہ باتیں ہے دبدھا میں عجب اس وقت حالت ہو رہی ہے پیر و برنا کی (١٩٣١ء، بہارستان، ٤٧٦)

٣ - [ معیوب ] حیض جاری رہنے کی بیماری۔جامع اللغات

 حال اس سے کہا کہ قول ہارا ہے پیر یہ نوجوان تمہارا (١٨٣٨ء، گلزارِ نسیم، ٧)

٤ - لکڑیوں کی بنی ہوئی اونچی بیٹھک جس پر بیٹھ کر معمار اور نقاش عمارت پر کام کرتے ہیں، پاڑ۔(نوادر الالفاظ، 137)

"کہانیوں کی مہم میں مہم کے جانباز کو ایک پیر روشن ضمیر ملتا ہے" (١٩٦٥ء، ہماری پہیلیاں، ٢١)

١ - بوڑھا، ضعیف، معمّر۔

 پیر مکتب سے نہیں مطلق شناسائی تیری علم کی مشعل نہیں رکھتی ہے بینائی میری (١٩٣٣ء، فکرو نشاط، ٥٨)

٢ - چالاک، گرو گھنٹال، خرانٹ۔

"کسی نے پیرایکا ایک کا پیسہ اٹھایا کہ ایکا ایک میری آرزو بر آئے" (١٨٨٨ء، طلسم ہو شربا (انتخاب) ١٥٢:٣)

٣ - مرشد، ہادی، رہنما، گرو، بزرگ۔

٤ - استاد، معلم۔

٥ - وہ خیالی بزرگ جس کے نام ضعیف الاعتقاد لوگ منت مانتے ہیں اور اس کے فرضی نام کے ساتھ لفظ پیر استعمال کرتے ہیں۔

پیر[1] کے مترادف

بوڑھا, معمر

پیر[1] کے جملے اور مرکبات

پیر بیعت, پیر بہن, پیر پرست, پیر پیروی, پیر جی, پیرخانہ, پیر خرف, پیر دوتا, پیر دیدار, پیر زن, پیرزادگی, پیر سال, پیر سراندیب, پیر کا نیزہ, پیر کنعاں, پیر مرد, پیرو میکدہ

پیر[1] english meaning

the place where corn is trodden outthe threshing floor; the place where corn is stacked; corn in the straw