پیریڈ کے معنی

پیریڈ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ پِیر + یَڈ }

تفصیلات

iانگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٧ء کو "جلا وطن" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Period "," پِیرْیَڈ"]

اسم

اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : پِیرْیَڈْز[پِیر + یَڈْز]

پیریڈ کے معنی

١ - مدت، دور، زمانہ، وقت۔

"وقتی اساسی وولٹیج کا پیریڈ دی ہوئی وولٹیج کے پیریڈ کے برابر ہو جاتا ہے" (١٩٧٠ء، جدید طبیعیات، ٩٨)

٢ - زمانے کا کوئی حصّہ؛ صدی، جُگ، سال۔

"میز کرسی کی ٹانگوں کو ابھی پولیو نہیں ہوا تھا اور بینکوں کے . مُڑے تُڑے فرنیچر نے (پیریڈ فرنیچرکا )روپ دھار کر رواج نہیں پایا تھا" (١٩٧٦ء، زرگزشت، ٥١)

٣ - اسکول کالج یا مدرسہ میں جماعت کا وہ مقررہ وقت جس میں ایک مضمون پڑھایا جائے۔

"اس پیریڈ میں شیوا جی پر گفتگو ہوئی" (١٩٦٧ء، جلاوطن، ٦٢)

پیریڈ english meaning

["period"]

Related Words of "پیریڈ":