پیشانی کے معنی
پیشانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پے + شا + نی }
تفصیلات
iفارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٨٤٨ء کو "تاریخ ممالکِ چین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["پیش آنے والی بات","چہرے کا وہ حصہ جو بھوں اور سر کے بالوں کے درمیان ہوتا ہے","نقشوں اور فارموں کے اوپر جو کچھ لکھا جائے","وہ کاغذ کی حد جو عبارت سے اوپر چھوڑ دیتے ہیں","کاغذ کے اوپر کا خالی حصّہ"]
پیشانی پیشانی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
پیشانی کے معنی
"چندن کا بڑا ٹیکہ پیشانی پر لگائے فرش پر آلتی پالتی مارے . سبق دے رہی ہیں" (١٩٦٧ء، پت جھڑ کی آواز، ٦٦)
نہ مٹے گا نہ مٹے گا یہ ہے پتھر کی لکیر وہی پیش آئے گا لکھا ہے جو پیشانی کا (١٨٧٠ء، دیوانِ واسطی، ١٠)
"ان قوانین کی پیشانی یہ ہے کہ ہر شخص کو اپنے باپ، ماں اور بڑے بھائی. کی تابعداری بجالانا چاہیے" (١٨٤٨ء، تاریخ ممالکِ چین، ١٠٨:١)
"ایک دوست کو خط لکھنے کے لیے کاغذ اٹھایا پیشانی پر تاریخ لکھی" (١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ٩:٣/١)
"شقوں کی پیشانی پر سُرمے کے قلم سے صاد۔"١٨٥ء، بزمِ آخر، ٢٠
"جو رئیس یا امیر جس کمرے کی تعمیر اپنے صرف سے کرائیں گے، اس کمرے کی پیشانی پر ان کا نام کندہ ہو گا" (١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٩٢:٨)
"الماریوں کی پیشانی پر حسب نمونہ ذیل پلیٹیں لگائی جائیں" (١٩٦١ء، انتظام کتب خانہ، ٢٦)
کتبہ اندرونی پیشانی چوکھٹ پر بسم اللہ الرحمن الرحم" (١٩٧٢ء، جنگ، ٥ اپریل، ٣)
"ایک دوسری پیشانی انڈیا میں ٹیکس لگانے کے پروونشل ریٹس ہیں" (١٩٠٤ء، آئین قیصری، ١٢٥)
پیشانی کے مترادف
آگا, بخت, تقدیر, جبین, عنوان, ماتھا
القاب, بخت, بھاگ, پرالبدھ, تقدیر, جبین, جبیں, سرخی, سرنامہ, سیما, عنوان, قسمت, ماتھا, ناصیہ, نصیب
پیشانی english meaning
the foreheadfrontbrow; fatelotdestinybrow fatebrowfatefateforehead ; browminstrelsmusicsinging personstitletop portion of printed paper left blank
شاعری
- اس نے جلتی ہوئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھا
روح تک آگئی تاثیر مسیحائی کی
(پروین شاکر) - ہرے مینے کا ٹیکا تجھ پیشانی پر دسیا مجھ یوں
نین جوڑی ترمتیاں کی چھوٹی ہیں ایک سبزک پر - باڑھ کے ڈورے کا زنار اب گلے میں چاہیے
زخم پیشانی جبیں پر اپنے قشقا ہوگیا - جھمکتی ہے پیشانی جو نبوت کی نشانی وو
دنیا ہور دین بانی ہو حکم جگ میں جلایا ہے - کیا کہوں تجھ سے میاں شیخ کی میں پیل تنی
خاصے گینڈے ہیں جو پیشانی میں اک کھاگ لگے - جو لکھی قسمت میں ذلت ہو سو ہو
خط پیشانی کوئی کیونکر مٹائے - ہم چاند تھے برتر دے تیری پیشانی پر کلام
سور تھے اگلا دے تج مکھ پہ جو ہر فتح کا - پیشانی پر سو کانوں میں، پہنی ہت میں، گلے میں ہو
لگا ٹیلا پہنی جھمکے جوی کوٹاں پدک ہیکل - رچی اپنی پیشانی پر وہ خونی خون کرنے کوں
کہ سمجے خوب کر عاشق نہیں چوک اس نشانی میں - رچی اپنی پیشانی پر وو خونی خون کرنے کوں
کہ سمجے خوب کر عاشق نہیں چوک اس نشانی میں
محاورات
- آدمی کی پیشانی دل کا آئینہ ہے
- اوندھی پیشانی کا
- پیشانی پر بل (شکن) آنا یا پڑنا
- پیشانی پر بل آنا (یا لانا یا پڑنا)
- پیشانی پر بوسہ دینا
- پیشانی پر لکھا ہونا
- پیشانی روشن ہونا
- پیشانی میں تحریر فرمانا یا کرنا
- پیشانی میں تحریر فرمانا یا ہونا
- پیشانی میں لکھا ہونا